ایمگریشن بل کو منظوری نہ دینے پر اوباما کی مخالفین پر تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-02

ایمگریشن بل کو منظوری نہ دینے پر اوباما کی مخالفین پر تنقید

صدر بارک اوباما نے جامع ایمگریشن بل کو منظوری نہ دینے کے لئے کانگریس میں اپنے ری پبلکن مخالفین کو ہدف تنقید بنایا ۔ اس بل کی منظوری سے11ملین غیر مجاز تارکین وطن کو شہریت کی راہ ہموار ہوگی۔ یہ افراد عرصہ دراز سے ملک میں مقیم اور برسر ملازمت و تجارت ہونے کے باوجود باقاعدہ شہریت کا موقف حاصل کرنے سے محروم ہیں ۔ اوباما نے اس سلسلہ میں عملی اقدامات کا اعلان بھی کیا، جن میں ایمگریشن انفورسمنٹ وسائل کی منتقلی بھی شامل ہے ۔، تاہم ان کی جانب سے سخت ترین اقدامات کے باوجود صرف انتظامی کاروائی سے یہ مسئلہ حل ہو نہیں سکتا۔اوباما نے وائٹ ہاؤز میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان اصلاحات سے ہماری تجارتیں ورکرز اور ہماری معیشت کو استحکام حاصل ہوگا ۔ اس کے لئے کانگریس کوبھی عملی میدان میں آنا ہوگا ۔ میں ایک بار پھر اپنا موقف دہراتا ہوں کہ ان اصلاحات کو امریکی عوام کی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد ماہرین کا خیال ہے کہ بل کی منظوری سے ہماری سرحدین مستحکم ہوں گی ۔معیشت کو فروغ حاصل ہوگا اور ہمارے بجٹ خسارے کم ہوں گے ۔ ایوان میں اس بل کی منظوری دینے کے لئے ریپبلکن اور ڈیمو کریٹس ارکان کی کوئی کمی نہیں ۔اگر ارکان ایوان نے آج ایمگریشن بل کو منظوری دی تو میں آج ہی اسے قانونی شکل دے دوں گا۔

Obama takes stand on immigration

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں