فرانس میں حجاب پر امتناع درست - یوروپی عدالت کی رولنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-02

فرانس میں حجاب پر امتناع درست - یوروپی عدالت کی رولنگ

یوروپین کورٹ آف ہیومن رائٹس نے آج فرانس کے اس قانون کو درست قرار دیا جو مسلم خواتین کے حجاب سے متعلق ہے ۔ (فرانس میں راستوں پر مسلم خواتین کے لئے چہروں پر حجاب پہننا منع ہے۔) امتناع کے خلاف ایک مسلم خاتون نے مقدمہ دائر کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس قانون سے آزادی مذہب کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ اسٹراسبرگ میں قائم عدالت نے اپنی رولنگ میں کہا کہ یہ قانون2011سے نافذآ ہے ۔ عدالت کی رولنگ2010میں قانون کی منظوری کے بعدسے اپنی نوعیت کی پہلی رولنگ ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ قانون2010میں منظور ہوا اور اس کا نفاذ2011میں ہوا۔ عدالت کے گرانڈ چیمبر نے فرانسیسی خاتون کے استدلالوں کو مسترد کردیا ۔ یہ مسلم خاتون جن کی عمر لگبھگ25سال ہے، بر سرکار خاتون ہیں جن کا نام نہیں بتایا گیا ۔اس خاتون نے بتایا کہ وہ ہر وقت اپنے چہرہ پر حجاب ڈالے نہیں رہتیں بلکہ اپنے سکون قلب، اپنے عقیدہ ، کلچر اور روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے حجاب پہنتی ہیں ۔، انہوں نے اپنی شکایت میں زور دے کر کہا تھا کہ کسی بھی شخص بشمول ان کے شوہر نے انہیں اپنا چہرہ چھپانے پر مجبور نہیں کیا ۔ عدالت نے اپنی رولنگ میں کہا کہ قانون اس ملک کی متنوع آبادی میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش ہے جو جائز ہے اور اس سے یوروپی معاہدہ برائے انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔امتناع کے ناقدین بشمول انسانی حقوق کے مدافعت کنندگان نے استدلال پیش کیا ہے کہ مذکورہ قانون کے ذریعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایاگیا ہے اور اسلام کو بدنام کیا گیا ہے ۔ یہاںیہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ مغربی یوروپ میں سب سے زیادہ مسلم آبادی ، فرانس میں ہے جو لگ بھگ50لاکھ ہے ۔ اس سبب حجاب کا یہ مسئلہ بڑا حساس بن جاتا ہے۔ مذکورہ قانون کے تحت اپنے چہروں پر حجاب ڈالنے والی خواتین پر150یوروز(250ڈالر) تک جرمانہ کیاجاسکتا ہے یا انہیں شہریت کلاسس میں شرکت کے لئے مجبور کیاجاسکتا ہے یا دونوں اقدامات کئے جاسکتے ہیں ۔ عدالت نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ امتناع ’’معاشرہ کی پسند ہے‘‘ اس مسئلہ پر یوروپ میں کوئی مشترکہ اساس نہیں ہے ۔ صرف چند ہی ممالک میں چہروں پر حجاب ڈالنے پر امتناع ہے ۔

European Court of Human Rights upholds French burka ban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں