مغربی بنگال حکومت اعلی تعلیم میں 1000 کروڑ کا سرمایہ لگائے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-02

مغربی بنگال حکومت اعلی تعلیم میں 1000 کروڑ کا سرمایہ لگائے گی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے سنتھالی شہیدوں کی یاد میں منعقد ہول دیوس میں تقریر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت اعلیٰ تعلیم کے انفراسٹکچر میں اضافہ کے لئے1000کروڑ روپے مزید خرچ کرے گی تاکہ تعلیم کے شعبہ میں او بی سی ریزریشن کاکوٹہ شروع ہونے کے بعد جنرل کٹیگری کے طلباء کو کوئی نقصان نہ ہو۔ اعلیٰ تعلیم میں2014-15سے او بی سی ریزرویشن کا نفاذ ہوجائے گا ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم جنرل سیٹ کو کم نہیں کریں گے ۔ بلکہ1000کروڑ خرچ کرکے انفراسٹکچر تیار کریں گے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ جنرل کٹیگری کے طلباء کی شکایت تھی کہ ریزرویشن کی وجہ سے سیٹوں کی تعداد میں کمی آجائے گی ۔ مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اب ایس سی ، ایس ٹی ، اقلیت، او بی سی اور جنرل کٹیگری کے طلباء کو مکمل موقع فراہم کیاجائے گا ۔ بنگال سے آئی اے ایس، آئی پی ایس ، ڈاکٹرس و انجنیئر نکلیں گے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت500مارکیٹنگ ہب یا بازار بنائیں گے جہاں100,000نوجوانوں کو مفت میں دوکانیں الاٹ کی جائیں گی ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سامان کو بیچنے کے لئے مارکیٹ کی ضرورت ہے ہم انہیں دوکان دیں گے ۔50مارکیٹ تیار ہے ۔ باقی کا کام جاری ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ قبائلیوں کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے ہر ضلع میں قبائلی ہب تعمیرکیاجائے گا۔

West Bengal to invest Rs 1000 crore for higher education

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں