کانگریس سے ایمگریشن اصلاحات بل منظور کرنے کی اپیل - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-11

کانگریس سے ایمگریشن اصلاحات بل منظور کرنے کی اپیل - اوباما

واشنگٹن
پی ٹی آئی
صدر بارک اوباما نے کانگریس کی ری پبلکن قیادت سے جامع ایمگریشن اصلاحات کو منظوری دینے کی اپیل کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ملک کے جنوبی سرحد پر میکسیکو کے ساتھ انسانی مسائل جیسے بحران کومستقبل میں حل کرنے کے لئے اس کی منظوری ضروری ہے ۔ اوباما نے کہا کہ اس مسئلہ کا حقیقی بل ایوان نمائندگان کی جانب سے ایمگریشن اصلاحات بل کی منظوری میں پوشیدہ ہے۔ اس سے ہمارے ایمگریشن نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو فی الحال شکستہ حالی کا شکار ہے ۔ ہزاروں بارڈر پٹرولس(طلایہ گرد سرحدی محافظین) کے لئے فنڈ کی فراہمی بھی اس میں شامل ہے ۔ سنیٹ نے ایک سال قبل2فریقی بل کو منظوری دی تھی۔ اس سے سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے20ہزار بارڈر پ ٹرول ایجنٹس کی بھرتی ضروری تھی ۔ اس سے ہمارا موقف مستحکم ہوتا اور ہم سرحد کے اس پار سے دراندازی کم کرنے بلکہ اسے روکنے میں بھی کامیاب رہتے ۔ انہوں نے کانگریس سے اپنے مراسلہ پر رد عمل کے جلد از جلد اظہار کی بھی درخواست کی جس میں اسمگلرس کی سزاؤں میں مزید سختی اور انتظامیہ کو تارکین وطن کی نظام سے تیز تر گذر میں لچک پیدا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ اپنے مراسلہ میں اوباما نے جنوب مغربی سرحد پار کرکے امریکہ آنے والے کم عمر بچوں کی بھیڑ کامسئلہ حل کرنے کے لئے4بلین ڈالر فنڈ کو منظوری دینے کی بھی اپیل کی ہے ۔ میں نے کل ہی کانگریس سے ان کی کوششوں میں کامیابی کے لئے فنڈ کی اپیل کی تھی۔ وسائل کا نصف حصہ سرحد سیکوریٹی اور انفورسمنٹ کے علاوہ ان افراد کوہٹائے جانے کے لئے بھی وقف ہوگا جو انسانی دعوؤں کے اہل نہیں ۔، ماباقی نصف حصہ بچوں کے ساتھ انسانی سلوک کو یقینی بنانے کے لئے وقف ہوگا ۔ ہم وسطی امریکہ کے مسائل کی بیخ کنی کے لئے بھی مزید سرمایہ کاری کریں گے ۔

Obama Urges Congress to Pass Immigration Reform

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں