مشہور اداکارہ زہرا سہگل کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-11

مشہور اداکارہ زہرا سہگل کا انتقال

zohra-sehgal
نئی دہلی
یواین آئی
مشہور فلم اداکارہ اور تھیٹر آرٹسٹ زہرا سہگل کا آج102سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ زہرا سہگل کی بیٹی کرن نے بتایا کہ زہرا سہگل کا انتقال دہلی کے میکس اسپتال میں ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ شام کو دل کا دورہ پڑا تھا ۔ وہ گزشتہ تین چار دن سے بیمار چل رہی تھیں ۔ سہگل کی آخری رسم کل صبح11بجے لودھی روڈ شمشان گھاٹ میں ادا کی جائے گی ۔ ہندوستانی سنیما کی تجربہ کار اداکارہ زہرا سہگل جنوبی دہلی کے منداکنی انکلیو میں اپنی بیٹی کرن سہگل کے ساتھ رہ رہی تھیں ۔ انہیں پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا ۔ زہرا نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک رقاصہ اور ڈانس ڈائریکٹر کے طور پر کیا تھا ۔ ان کی پیدائش27اپریل1912ء کو اتر پردیش کے سہارنپور میں ہوئی تھی ۔ زہرا کو تھیٹر سے بے پناہ محبت تھی اور تھیٹر کو وہ اپنی پہلی محبت مانتی تھیں ۔اداکاری کے گر انہوں نے تھیٹرسے ہی سیکھے تھے ۔ وہ کوریوگرافر بھی تھیں ۔ زہرا نے ادے شنکر کی رقص ٹیم میں رقاصہ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ بعدمیں وہ پرتھوی راج کپور کے پرتھوی تھیٹر سے منسلک ہوگئیں اور وہاں انہوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا۔

Zohra Sehgal dead: 'Grand Old Lady of Bollywood' dies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں