البغدادی کا اتہ پتہ دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-11

البغدادی کا اتہ پتہ دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعام

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ نے عراق اور شامی علاقہ پر ’’خلافت‘‘ کے خود معلنہ قائد ابو بکرالبغدادی کا اتہ پتہ دینے والے اور ان کی گرفتاری میں مدد کی اطلاع فراہم کرنے والے و نیز انہیں خاطی قرار دئیے جانے کے موجب حالات پیدا کرنے والے کے لئے ایک کروڑ ڈالر انعام کا پیشکش کیا ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ2011ہی سے قائم ہے ۔ ’’اکتوبر2011سے ’’ریوارڈس فارجسٹس‘‘ آر جے پروگرام نے اپنے ویب سائٹ پر اس انعام کے اشتہارات دیئے کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ لیونت( آئی ایس آئی ایل) کے لیڈر ابوبکر البغدادی کا اتہ پتہ بتانے، ان کی گرفتار یا ان کو خاطی قرار دئیے جانے میں ممد ومعاون اطلاع دینے والے کو ایک کروڑ ڈالر تک کے انعام کا پیشکش کیاجاتا ہے۔‘‘

US offers $10 mn for information on Abu Bakr al-Baghdadi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں