نریندر مودی نیپالی پارلیمنٹ کو مخاطب کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-26

نریندر مودی نیپالی پارلیمنٹ کو مخاطب کریں گے

کھٹمنڈو
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی4اگست کو نیپال کی پارلیمنٹ کو مخاطب کریں گے ۔ اس طرح وہ1990میں اس ہمالیائی ملک میں جمہوریت کی بحالی کے بعد وہاں قانون سازوں کو مخاطب کرنے والے کسی بھی بیرونی حکومت کے اولین سربراہ ہوں گے ۔ ذرائع نے آج اس بات کی توثیق کی۔ مودی یہاں3اگست کو پہنچیں گے ۔ اور اگلے دن پارلیمنٹ کو مخاطب کریں گے ۔ پارلیمنٹ سکریٹریٹ کے ایک ذریعہ نے یہ بات بتائی ۔ پچھلی مرتبہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم نے کھٹمنڈو کا دورہ اس وقت کیا تھا جب1987ء میں آئی کے گجرال وہاں گئے تھے ۔1980ء کے بعد سے کسی بھی حکومت کے سربراہ نے نیپال کی پارلیمنٹ کو مخاطب نہیں کیا ہے ۔ ہندوستان نے مودی کے 2روزہ دورہ نیپال کی قطعی تواریخ کو کل قطعیت دی ۔ نیپال کے وزیر خارجہ مہندر ابہادرپانڈے نے یہ بات بتائی ۔ مودی کے دورہ سے قبل ہندوستان کی وزیر خارجی امور سشما سوراج آج یہاں پہنچی ۔ اپنے3روزہ دورہ کے دوران سشما سوراج اپنے نیپالی ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات کے مختلف دورہ میں شرکت کریں گی ۔ اسی دوران نیپالی وزیر اعظم کے بیرونی تعلقات کے مشیرونیش بھٹہ رائے نے مودی کے دورہ کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس دورہ سے دونوں ممالک کو اعلیٰ سطحی تعلقات بنانے میں مدد ملے گی ۔ مودی اپنے دورہ کے دوران اپنے ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ صدر رام برن یادو اور نائب صدر پرمانندجھاسے بھی ملاقات کریں گے ۔

Narendra Modi to address Nepal Parliament

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں