جنوبی کوریا سے دشمنی ختم کرنے شمالی کوریا کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-01

جنوبی کوریا سے دشمنی ختم کرنے شمالی کوریا کی پیشکش

سیول
اے ایف پی
شمالی کوریا نے تجویز پیش کی کہ دونوں کوریا ایک دوسرے کی دشمنی کی فوجی سرگرمیاں بندکردیں ۔ اس طرح شمالی کوریا نے امن کی خواہش کا اظہار کیا ۔، چین کے صدر زی جن پنگ کے دورہ سے قبل شمالی کوریا نے امن کی خواہش کا اظہار کیا ۔ شمالی کوریا کے اعلی دفاعی کمیشن نے غیر معمولی اور حیرتناک اقدام کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ساتھ امن کی خواہش کا اظہار کیا۔ کمیشن نے جنوبی کوریا سے خواہش کی کہ وہ بھی امن کی خواہش کا اظہار کرے اور دشمنی کی فوجی سرگرمیوں کو ترک کردے ۔کمیشن نے کہا کہ جمعہ کے دن سے تمام زبانی اور دیگر انداز کی اشتعال انگیزی کوختم کردیاجائے گا۔ شمالی کوریا کے متنازعہ سمندری سرحد کے قریب تمام مشقوں کو ترک کرنے کا علان کیا۔ متنازعہ سمندری سرحد پر اکثر تصادم کے واقعات اور جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ تاہم2010کے بعد سے دونوں کوریاؤں کے درمیان وقفہ وقفہ سے تصادم کے واقعات پیش آئے ہیں اور ایک دوسرے پر گولہ باری کے ذریعہ تصادم کا مظاہرہ ہوا ۔، شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ ہونے والی سالانہ فوجی مشقوں کو ترک کردے۔ یہ فوجی مشقیں آگست میں ہونے والی ہیں ۔ شمالی کوریا نے کہا کہ جنوبی کوریا کے شہر رنجن میں ہونے والے ایشیائی گیمس سے قبل خطہ میں حالات کو خوشگوار بنایاجائے ۔ چین کے صدر زی جن پنگ جمعرات اور جمعہ کوجنوبی کوریا کا دورہ کریں گے ۔ اور صدر پارک جیون ہائی سے بات چیت کریں گے اور اس کے بعد وہ شمالی کوریا کا دورہ کریں گے ۔ ایشیائی گیمس جنوبی کوریا میں19تا14اکتوبر ہوں گے. ۔ ان گیمس کے لئے شمالی کوریا اپنے کھلاڑیوں کو روانہ کرے گا ۔ چین شمالی کوریا کا حامی اور سرپرست ہے ۔ تاہم صدر چین کی جانب سے شمالی کوریا سے پہلے جنوبی کوریا کے دورہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین، جنوبی کوریا کو ترجیح دیتا ہے ۔ چین شمالی کوریا کا سرپرست ہے لیکن وہ نیو کلیر ہتھیاروں کے پروگرام کو رکوا نے شمالی کوریا کو ترغیب دینے میں ناکام رہا ہے ۔ شمالی کوریا کا مزائیل پروگرام روکنے میں چین ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے خطہ میں کشیدگی میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ شمالی کوریا کی جانب سے امن کی پیشکش سے قبل اس نے میزائل کے سلسلہ وار تجربات کئے۔ کل شمالی کوریا نے دو اسکڈ میزائل کے تجربات بھی کئے ۔ پیر کے دن شمالی کوریا نے اعلان کیا کہ وہ دو محروس امریکی سیاحوں کے خلاف مقدمات شروع کرے گا ۔ ان دونوں امریکیوں پر ملک کے اندر دشمنی کی سرگرمیاں انجام دینے کا الزام ہے ۔ دو امریکیوں میتھوڈوڈ اور جیفری ایڈوارڈ کی دشمن سرگرمیوں کے ثبوت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ میتھوڈوڈ کو اپریل میں گرفتار کیا گیا اس نے بتایا ہے کہ اپنا ویزا پھاڑ کر شمالی کوریا میں پناہ کی درخواست کی ۔

North Korea offered to end rivalry with South Korea

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں