ہندوستان میں منظم جرائم سے متعلق کیسس کی رقومات سوئس بنکوں میں جمع ہونے کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-01

ہندوستان میں منظم جرائم سے متعلق کیسس کی رقومات سوئس بنکوں میں جمع ہونے کا انکشاف

برن؍نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستانی حکومت کی جانب سے سوئٹزر لینڈ پر یہ دباؤ ڈالا گیا ہے کہ اس کے بینکوں میں موجود کالے دھن سے متعلق تفصیلات بتائی جائیں ۔ وہیں سوئس حکومت کی ایک ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان نے منظم جرائم کے کیسس سے متعلق مشتبہ رقومات جمع ہیں ۔ یہ انکشاف منی لانڈرنگ رپورٹنگ آفس سوئٹزرلینڈ( ایم آر او ایس) کی جانب سے کیا گیا جو سوئس فیڈرل آفس آف پولیس کا ایک حصہ ہے۔سوئٹزر لینڈ کے منی لانڈرنگ قانون کے تحت ایم آر او ایس منی لانڈرنگ معاملہ میں مشتبہ رقومات کا جائزہ لیتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اس معاملہ کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے حوالہ کرتا ہے ۔، ایم آر او ایس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی ایجنسی نے2013ء کے دوران زائد از 1,411ایسے کیسس موصول کئے جن کے تحت تقریباً3بلین سوئس فرانک(زائد از20ہزار کروڑروپے) شامل ہیں۔

'Organised Crime' Money In Swiss Banks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں