سالار جنگ میوزیم کے سامنے 5 کروڑ کا ہینگنگ برج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-01

سالار جنگ میوزیم کے سامنے 5 کروڑ کا ہینگنگ برج


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-july-01

اعتما نیوز
میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن محمد ماجد حسین کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت کے بعد بلدی عہدیداروں نے موسی ندی کے تحفظ اور اس کی خوبصورتی سے متعلق پراجکٹ کے تعطل شدہ کاموں کا احیاء کیا ہے۔ مذکورہ پراجکٹ کے کام عرصہ درازسے رکے ہوئے ہیں ۔، جناب محمد ماجد حسین نے سالار جنگ میوزیم کے سامنے موسی ندی پر ایک ہینگنگ برج ، نائٹ بازار اور فوڈ کوٹ بنانے سے متعلق ایک پلان عہدیداروں کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔2008ء میں سیاحت کے فروغ کے لئے موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے پراجکٹ کے تحت سالار جنگ میوزیم کے سامنے وائر روب برج کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن بعد میں اسے ترک کیا گیا اب اس کی جگہ ہینگنگ برج کا منصوبہ ہے جس کی لاگت پانچ کروڑ روپے آئے گی ۔ میئر کا کہنا ہے کہ اس پراجکٹ کی تکمیل سے پرانا شہر میں سیاحت کو فروغ ملے گا، روزانہ ہزاروں سیاح سالار جنگ میوزیم ، چار مینار ، چو محلہ پیالس اور مکہ مسجد دیکھنے آتے ہیں ، نائٹ بازار کے قیام سے پرانا شہر میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ35000مربع گز جگہ موسی ندی کے کنارے افضل گنج، سنٹرل لائبریری کے سامنے ہے وہاں ایک چھوٹا پارک، فوڈ کوٹ اورنائٹ بازار کے قیام پر غور کیاجارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔، اس کے علاوہ پرانا شہر میں میر عالم تالاب کو ٹینک بنڈ کی طرح ایک خوبصورت جھیل اور پارک میں تبدیل کرنے سے متعلق پراجکٹ کے کام جاری ہیں۔45کروڑ روپے کی لاگت سے وہاں کام کئے جارہے ہیں ۔ صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ کی خصوصی دلچسپی اور نمائندگی کے نتیجہ میں یہ کام منظور ہوئے ہیں۔ محمد ماجد حسین کے مطابق عطا پور کشن باغ میں5کروڑ روپے کی لاگت سے اموزمنٹ پارک کے قیام کابھی منصوبہ ہے ۔، انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند سال میں پرانا شہر میں مختلف پارکس ، سیاحتی مقامات کو ڈیولپ کرنے کا ایک جامع منصوبہ ہے جس سے پرانا شہر میں تبدیلی آئے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ د و سال میں میر عالم تالاب کے پراجکٹ کے علاوہ سالار جنگ میوزیم کے سامنے جو پراجکٹ شروع کیاجارہا ہے اس کے کام مکمل کئے جائیں گے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں