مغربی بنگال سرمایہ کاری کے لئے سب سے موزوں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-15

مغربی بنگال سرمایہ کاری کے لئے سب سے موزوں

کولکاتا
یو این آئی
مغربی بنگال کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین جگہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج صنعت کاروں سے کہا کہ بنگال سے متعلق منفی خیالات کو ختم کیجئے اور بے فکر ہوکر بنگال میں سرمایہ کاری اور صنعت لگائیں ۔ مدنی پور ضلع میں سالبونی میں سیمنٹ پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے صنعت کاروں کو دعوت دی کہ وہ بنگال آئیں اور صنعت کاری کریں ۔ سالبونی میں ہی2008میں سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ، اس وقت کے مرکزی وزراء رام ولاس پاسوان اور جتن پرساد کے قافلہ پر ماؤ نوازوں نے لینڈ مائنٹ کی مددسے حملہ کیا تھا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال اب صنعت کاری کے لئے موزوں جگہ ہوچکا ہے ۔ بنگال کے ترقی کی شرح9.58ہے۔ یہ ملک کی شرح سے زیادہ ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں سرمایہ کاری کرنے والوں کوہماری حکومت ہر ممکن مددکرنے کو تیار ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں ورک کلچر کے فقدان کی وجہ سے ہم نے بہت ہی زیادہ مشکلات کا سامنا کیا ہے مگر ہم نے اپنے اس رویہ میں تبدیلی لے آئی ہے اس لیے صنعت کاروں کو بھی اپنے منفی رجحان کو ختم کر کے بنگال میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہاں ورکروں کی نہ کمی ہے اور ہمارے پاس زمین کا بنک ہے ۔ بجلی کے بہتر انتظامات ہیں ۔ گزشتہ حکومت کے برعکس اب ورک کلچر بھی بہتر ہوچکا ہے ۔ اب یہاں اسٹرائیک اور ہڑتال کی شرح صفر ہوچکی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال نے صنعت کاروں کیطرف سے سرمایہ کاری کے لئے40,000وصول کیا ۔ اے او سی ایل انڈیا سیمنٹ نے154,43ایکڑ زمین615کاروڑ روپے کے ذریعہ سالبونی کے گوڈاپیسل انڈسٹری پارک میں کارخانہ لگایا ہے ۔ یہ کارخانہ جی ایس ڈبلیو کے اسٹیل پلانٹ سے25کلو میٹر دوری پر واقع ہے۔ یہ اسٹیل پلانٹ جو کچھ وجوہات کی وجہ سے مسلسل بند ہے ۔
یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب 2011ء میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ممتا بنرجی سنگاپور کا غیر ملکی دورہ کریں گے۔ ریاست میں سرمایہ کی طرف رجحان میں اضافہ کے لئے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ایک وفد بھی ہوگا ۔ سالبونی میں سیمنٹ پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ جلدہی سنگا پور کا دورہ کریں گی اور ان کے ساتھ مختلف چیمبر آف کامرس کے نمائندہ موجود رہیں گے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے اس دورہ کا مقصد یہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کوبنگال میں سرمایہ کاری کی طرف متوجہ کرنا ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مدنی پور ضلع میں40,000ہزار کروڑ سرمایہ کاری کا پروجیکٹ مل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضلع صنعت کاری کے لئے بہت ہی موزوں ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ حکومت کے پاس زمین کا بنک ہے۔1000ایکڑ کا رقبہ مغربی مدنی پور میں ہے۔ جو صنعت کاری کے لئے تیار ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کو1.2لاکھ کروڑ روپیہ کی سرمایہ کی تجویز ملی ہے ۔ اس کی وجہ سے ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ممتابنرجی نے ریاست اور ملک کی ترقی کی شرح کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک پروڈکٹ میں بنگال کی گروتھ ملک کی گروتھ سے کہیں زیادہ ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بایاں محاذ کے دور اقتدار میں78لاکھ روز گار افراد بے روزگار ہوئے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ حکومت بند اور ہڑتال کی مخالف ہے ۔، اس موقع پر او سی ایل کے ڈائریکٹر پونت ڈالمیا نے کہاکہ پہلے ہم بنگال آنے سے خوف زدہ تھے مگرہم خوش ہیں ہر ایک دل لگا کر کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ سے سالانہ 2ملین ٹن سیمنٹ تیار ہوں گے۔

Mamata Banerjee to Visit Singapore to Attract Investment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں