غزہ پر اسرائیل کے مزید فوجی حملے جاری - 177 فلسطینی جاں بحق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-15

غزہ پر اسرائیل کے مزید فوجی حملے جاری - 177 فلسطینی جاں بحق

غزہ/یروشلم
پی ٹی آئی
اسرائیل نے آج غزہ پر مزید فضائی حملے کئے اور ایک ڈرون مار گرایا جس کا استعمال پہلی مرتبہ حماس کے جنگجوؤں نے کی اتھا جب کہ ایک ہفتہ سے جاری تصادم کو ختم کرنے کے لئے دونوں فریقوں پر عالمی دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ اس تصادم میں اب تک177فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے اگرچہ جنگ بندی کے لئے عالمی مطالبات کے درمیان زمینی آپریشن میں تاخیر کی ہے لیکن فوج نے فضائی حملے جاری رکھے جن میں آج چھ افراد جاں بحق ہوئے ۔ غزہ پر غلبہ رکھنے والی حماس نے بھی کہا ہے کہ اس کے مسلح شعبہ نے اسرائیل کے اندرونی علاقوں میں ’‘خصوصی مہم‘‘پر کئی ڈرون بھیجے ۔ اگر اس دعویٰ کی توثیق ہوتی ہے تو حماس کی جنگی صلاحیت میں ایک انتہائی عصری اضافہ ہوگا ۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ڈرون کو اشدود کے ساحل پر امریکی ساختہ پیٹر یاٹ میزائل سے مار گرایا گیا ۔ اسرائیل نے1991کی خلیجی جنگ میں عراق اسکڈ میزائلوں کے مقابل ان میزائلوں کا استعمال کیا تھا۔ فوج شمالی غزہ میں تقریباً25کلو میٹر علاقہ میں میزائل کے ملبہ کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے اور جاننا چاہتی ہے کہ آیا اس میں دھماکو مادہ بھی رکھا گیا تھا ۔ اسرائیلی طیاروں اور بحری کشتیوں سے کل رات غزہ پٹی میں204ٹھکانوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد جنگ بندی کا فوی امکان موہوم ہوچکا ہے ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ تازہ حملوں میں 20افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے کے ساتویں دن آج پیر کو2زخمیوں کے دم توڑ دینے سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 172ہوچکی ہے۔ حملوں میں اب تک1,230افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اتوار کو اسرائیلی فضائی حملوں میں زخمی ہونے والے2فلسطینیوں نے آج صبح دوران علاج دم توڑ دیا ۔ اسرائیل نے کل غزہ پٹی پر حملہ کرکے 10افراد کو ہلاک کردیا تھا ۔ غزہ پر اسرائیل نے ہفتہ کے روز اب تک سب سے شدید حملہ کیا تھا۔ جسمیں56فلسطینی جاں بحق ہوگئے تھے۔ فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیل میں آج20راکٹس داغے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ حماس نے اتوار کو80راکٹ داغے تھے۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارہ میں بھی آج ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا۔
غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی سے مغربی کنارہ میں بھی کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ اسرائیل نے مغربی کنارہ او رمشرقی یروشلم میں درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ۔ اس نے ان کی گرفتاری کو مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف مہم کا حصہ قرار دیا ہے ۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ21سالہ البدرین اور دیگر نوجوان مغربی کنارہ کے موضع سموا کے باہر فوج پر پتھر پھینک رہے تھے کہ فوج کی دوسری یونٹ نے ان پر گولیاں چلادیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پتھروں سے بچنے فوجی زمین سے چپک گئے اور چھپ گئے ہم جب انہیں دیکھنے آگے بڑھے تو وہ اچانک اٹھے اور فائرنگ کردی ۔ اس نے کہا کہ ہم بھاگ کھڑے ہوئے لیکن جلد ہی دیکھا کہ منیر نہیں ہے ۔ ایمبولینس ڈرائیور عبدالمعز الجرسادی نے بتایا کہ اسے سموا طلب کیا گیا جہاں سپاہیوں نے منیر کے نچلے جسم میں دو گولیاں اتاردیں۔ ہسپتال منتقلی کے دوران وہ جاں بحق ہوگیا۔ اسی دوران جنوبی لبنان کے سیکوریٹی عہدیداروں نے بتایا کہ جمعہ کے بعد سے لبنان سے اسرائیل کی سمت اس طرح کا یہ تیسرا راکٹ حملہ ہے ۔ اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان نے کہا کہ راکٹ حملہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حملہ کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ اسرائیلی فوجی ترجمان بریگیڈ جنرل موتی الموز نے کہا کہ لبنان سے راکٹ حملہ حیرت انگیز نہیں ہے ۔ فوج اس کے لئے تیار ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ غزہ کی لڑائی کے دیگر علاقوں میں بھی اثرات پھیلیں گے ۔ لبنان کی قومی نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان سے کل نصف شب کے بعد دو راکٹ داغے گئے لیکن اسرائیلی فوج کے مطابق مغربی گلیلی علاقہ سے کئی راکٹ داغے گئے جن میں سے ایک کھلے میدان میں گرا ۔ لبنان میں ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے کم از کم5دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔

Death toll from Israeli attacks on Gaza Strip rises to 177

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں