تھانے مہارشٹرا کے 4 نوجوانوں کی داعش میں شمولیت کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-15

تھانے مہارشٹرا کے 4 نوجوانوں کی داعش میں شمولیت کا امکان

ممبئی
یو این آئی
ضلع تھانے میں چار نوجوانوں کے افراد خاندان نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے لڑکے عراق میں خلافت عثمانیہ کا اعلان کرنے والی جنگجو تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں ۔ چار کے منجملہ ایک نوجوان کی عمر صرف20سال ہے ، 3کا تعلق تھانے سے اور ایک کا کلیان سے ہے ۔ ڈاکٹر اعجاز بدرالدین مجید کا لڑکا گزشتہ تین ماہ سے لاپتہ ہے ، اس نے اپنے خاندان کو ایک مکتوب لکھتے ہوئے ایسے اشارے دیے ہیں جن سے افراد خاندان کو گمان ہورہا ہے کہ اس نے عراق میں داعش میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ عارف نوی ممبئی میں انجینئرنگ کا طالب علم تھا۔ پولیس نے4نوجوانوں کے افراد خاندان کے رجوع ہونے کی توثیق کی اور بتایا کہ عارف کا مکتوب ان کے حوالے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بچوں کے گمشدہ ہوجانے کی شکایت بھی پولیس میں درج کروائی ہے ۔ ان لڑکوں نے اپنے گھروالوں کو بتائے بغیر اس سال مئی میں عراق کا ایک زائرین گروپ کے ساتھ دورہ کیا تھا ۔ اطلاع ملنے پر افراد خاندان نے جب زائرین گروپ سے ربط پیدا کیا تو انہوں نے بتایا کہ عارف اور دیگر3نوجوان ان سے علیحدہ ہوچکے ہیں اور فلوجہ چلے گئے جو عراق میں تشدد کا مرکز ہے ۔ عارف کے ساتھ دیگر3نوجوانوں کی شناخت فہد تنویز شیخ ، امان نعیم ٹنڈل اور شاہین فاروقی ٹانکی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ توقع ہے کہ نوجوانوں کے افراد خاندان بہت جلد وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے بچوں کی واپسی کے لئے اپیل کریں گے ۔

Four men from Mumbai believed to have joined Iraq jihad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں