دارجلنگ کو سوئٹزر لینڈ سے زیادہ خوبصورت بنایا جائے گا - ممتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-18

دارجلنگ کو سوئٹزر لینڈ سے زیادہ خوبصورت بنایا جائے گا - ممتا

کولکاتا
یو این آئی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج لیپچاڈیولپمنٹ بورڈ کی طرح پہاڑ پر تمانگ دیولپمنٹ اینڈ کلچر بورڈ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے اس عہدکا اعادہ کیا ہے کہ حکومت پہاڑ کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی اور اسکو سوئزر لینڈ سے بہتر اور خوبصورت شہر بنایاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دارجلنگ میں واٹر پروجیکٹ کا اعلان کرنے کے بعد ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں اس لئے آئی ہوں کہ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں اور آپ کے تعاون سے دارجلنگ کو سوئزر لینڈ سے زیادہ خوبصورت شہر بناؤں گی ۔
ممتا بنرجینے کہا کہ یہ ترقی سبھوں کے تعاون سے ہی مکمل ہگی اور ترقی کی راہ میں سیاسی اختلافات حائل نہیں ہونا چاہئے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے لیچپا بورڈ کی طرف تمانگ بورڈ اینڈ کلچر کا اعلان کیا اور اس کے ممبروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ لیپچا بورڈ کے تحت ایک ہزار مکانات تعمیرکیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بلاسن ندی سے پینے کا پانی کا پروجیکٹ تیار ہوچکا ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ پانی سپلائی کے لئے لگائے گئے پرانے پائپ لائن کو تبدیل کیاجائے ۔ یہ کیوں کہ یہ پائپ لائن ایک صدی پرانا ہے اس لئے پروجیکٹ کوشروع کرنے سے قبل پائپ لائن کو بدلنا زیادہ ضروری ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ تین مہینے کے اندر تمام گھروں میں پانی کی سپلائی شروع ہوجائے گی ۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ ان گھروں کو بھی پانی مہیا کرائی جائے گی جہاں پائپ لائن نہیں تھا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پراجکٹ پر700کروڑ روپے کا صرفہ آیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کالمپونگ شہر کو پینے کا پانی مہیا کرایاجارہا ہے ۔ اورکرسیانگ کے شہریوں کو اگلے مرحلے میں پانی مہیاکرایاجائے گا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ پہاڑ کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ یہاں امن و امان قائم رہے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ میں یہاں آپ کے ووٹوں کے لئے نہیں آئی ہوں بلکہ آپ کا تعاون لینے آئی ہوں۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ حکومت مزیدکام کرے گی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گورکھا جن مکتی مورچہ کے صدر بمل سنگھ گورنگ کو ان کے یوم پیدائش پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آج ان کی یوم پیدائش ہے میں انہیں دل سے مبارکباد دیتی ہوں ۔ خیال رہے کہ حکومت کے اسپانسر شدہ پروگرام میں گورکھا جن مکتی مورچہ کے نمائندوں نے شرکت نہیں کی ہے ۔ گورکھا جن شکتی مورچہ نے کہا کہ انہیں دعوت بہت ہی تاخیر سے ملا ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے دارجلنگ کے عوام سے محبت ہے اور دیکھنا ہے کہ دوبارہ مجھے کب وہ بلاتے ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ شمالی بنگال کے مختلف علاقوں میں کام کررہے چائے باغات کے ورکروں کے حالات و مشکلات کے حل کے لئے حکومت سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت منریگا اسکیم کے تحت چائے باغات کے ورکروں کو روزگار سے جوڑا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکزی حکومت کو تحریری طور پر لکھا ہے کہ وہ بند چائے باغات کاجائزہ لیں ۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ حکومت نے جلپائی گوڑی اور علی پوردوار کے بندکارخانے کھلوانے کے لئے200کروڑ روپیہ مختص کئے ہیں۔

Mamata: More scope to develop Darjeeling than Switzerland

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں