پاکستان کی جانب سے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-18

پاکستان کی جانب سے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری

جموں
یواین آئی
پاکستان کی جانب سے ہند۔ پاک بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ کل ارنا سیکٹر میں پاکستانی رینجروں کی فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک جب کہ چار مزدور سمیت7دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ ابھی اس واقعہ کو گزرے24گھنٹے بھی نہیں ہوئے تھے کہ پولیس نے ایک بار پھر ارنا سیکٹر میں ہندوستانی چوکی کو ہلکے ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا ۔ اس دوران جموں و کشمیر پولیس نے سرحد پار سے جاری فائرنگ کے پیش نظر جموں پٹھان کوٹ شاہراہ اور سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کو11:15بجے پاکستانی رینجروں نے ہند۔ پاک بین الاقوامی سرحد پر ارنا سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی پٹل اور چنار چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ بارڈر سیکوریٹی فورس کے جوانوں نے بھی اسی صلاحیت کے ہتھیاروں سے جوابی کارروائی کی اور گولیوں کا تبادلہ نصف رات تک جاری رہا۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے پے در پے خلا ف ورزیوں کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں