پونے دھماکے میں امونیم نائٹریٹ کا استعمال - اے ٹی ایس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-18

پونے دھماکے میں امونیم نائٹریٹ کا استعمال - اے ٹی ایس

پونے
یو این آئی
مہاراشٹر اے ٹی ایس نے آج کہا ہے کہ پونے کے فارس خانہ پولیس اسٹیشن کے قریب ایک کھڑی ہوئی موٹل سیکل میں پھٹنے والی دھماکو اشیاء کو امونیم نایٹریٹ اور پوٹا شیم کلورائٹ ملاکر بنایا گیاتھا ۔ اے ٹی ایس کے عہدیداروں نے بتایا کہ کم شدت کے اس دھماکہ کا تمام اثر زمین پر ہوا ۔ وہ مقام جہاں دھماکہ ہوا مشہور حلوائی گنپتی مندر کے قریب ہے۔ دھماکو اشیاء کے ساتھ بال بیرنگ اور کیلے اور نٹ بولٹ رکھے گئے تھے تاکہ زد میں آنے والوں کو بھاری نقصان ہو ۔ پولیس نے تحقیقات میں بتایا کہ جس موٹر سیکل میں دھماکہ وہ مسروقہ تھی ابھی تک اس دھماکہ کی ذمہ داری کسی تنظیم پرعائد نہیں کی گئی ہے ۔ اے ٹی ایس اور پولیس سی سی ٹی وی کیمرے میں قید تصویروں کے ذریعہ خاطیوں کو پہچاننے کی کوشش کررہی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں