نائیجیریا میں مغویہ طالبات کی رہائی سرگرمیوں میں تعاون کا عہد - ملالہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-15

نائیجیریا میں مغویہ طالبات کی رہائی سرگرمیوں میں تعاون کا عہد - ملالہ

ابوجہ
رائٹر
برطانیہ میں مقیم پاکستانی حقوق انسانی کارکن ملالہ یوسف زئی نے دورۂ نائیجیریا کے دوران مذہبی انتہا پسندوں کی جانب سے یرغمال بنائی گئی اسکولی طالبات کی رہائی میں تعاون کا عہد کیا ۔ طالبان نے ملالہ یوسف زئی پر ، تعلیم نسواں مہم چلانے کی پاداش میں قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ گولی اس کے سر پر لگنے کے باوجود وہ بچ گئی۔ ملالہ نے کل مغویہ200طالبات کے والدین سے ملاقات کی ۔ مذہبی انتہا پسند گروپ نے طالبان سے ہی تحریک حاصل کی ہے ۔ انتہا پسند تنظیم بوکو حرام مخلوط آبادیوں کے حامل ملک میں اسلامی (شرعی) حکومت قائم کرنے کے ارادہ سے سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ تنظیم کے نام کے معنی ’’مغربی تعلیم ارتکاب گناہ‘‘ ہیں۔ تنظیم نے 2009میں منظر عام پر آنے کے بعد ہزاروں کو ہلاکاور سینکڑوں کو یرغمال بنایا ہے۔اتوار کو ملالہ نے دارالحکومت ابوجہ کی ایک ہوٹل میں مغویہ طالبات کے والدین کے ساتھ ملاقات کی ۔ بات چیت کے دوران بیشتر والدین پھوٹ پھوٹ کررو پڑے ۔ ملالہ یوسف زئی آج صدر گڈلک جوناتھن سے ملاقات بھی کریں گی ۔ انہوں نے ہفتہ کے روز اپنی سالگرہ منائی ۔ اتوار کو انہوں نے مغویہ طالبات کے والدین کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ وہ سب میری بہنیں ہیں اور ان کی رہائی تک میں خاموش نہیں بیٹھوں گی ۔ میں طالبات کی رہائی مہم سے متعلق سرگرمیوں کا ایک حصہ بنوں گی تاکہ وہ واپس آنے کے بعد اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

Malala's appeal for Nigerian kidnapped girls' release

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں