ناروے میں 8 ہزار سال قدیم انسانی کھوپڑی برآمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-15

ناروے میں 8 ہزار سال قدیم انسانی کھوپڑی برآمد

لندن
پی ٹی آئی
ماہرین آثار قدیمہ نے عہد سنگ کی8ہزار سال قدیم انسانی کھوپڑی برآمدکی ہے ، جس میں دماغی خلیوں کے ذرات موجود ہونے کا شبہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔ محققین نے بتایا کہ اوسلو کے جنوب مغربی علاقہ اسٹوک میں کھدائی کے ایک مقام پرانسانی کھوپڑی برآمد ہوئی، جس کے ذریعہ عہد سنگ کی طرز زندگی اور حالات و ماحول کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ ٹیم تقریباً2ماہ سے اس مقام پر کھدائی کاکام جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ باور کرتی ہے کہ وہاں عہد سنگ کی2مختلف بستیاں موجود ہیں ۔ ماہرین کے ٹیم لیڈر گوٹے ریٹن نے نارویجین براڈ کاسٹنگ کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ شاذ و نادر ہی کھدائی کیمپس سے عہد سنگ کے آثار قدیمہ کا کوئی نمونہ ہمیں حاصل ہوجاتا ہے ۔ ایسی حالیہ حصولیابیوں میں ایک انسانی کھوپڑی بھی شامل ہے جس میں دماغ کے بعض ذرات ہنوز موجود ہیں اور محققین یہ توقع ظاہر کررہے ہیں کہ شاید ان ذرات کی مدد سے عہد سنگ کی طرز زندگی پر روشنی پڑ سکتی ہے ۔

Archaeologists find '8,000-year-old human skull containing brain matter

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں