نتن یاہو بین الاقوامی دباؤ میں نہ آنے پر اٹل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-13

نتن یاہو بین الاقوامی دباؤ میں نہ آنے پر اٹل

یروشلم
پی ٹی آئی
اسرائیلی وزیر بنجامن نتن یاہو نے بین الاقوامی دباؤ کے آگے گھٹنے نہ ٹیکنے کا عہد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اسرائیل اپنی جارحانہ کاروائی پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گا تاکہ حماس زیر حکومت غزہ پٹی سے راکٹ حملوں کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے بند ہوجائے ۔ نتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت منظر عام پر آیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ جمعہ کو فون پر بات چیت کے دوران حماس کے ساتھ لڑائی بندی، کی ثالثی کی پیشکش کی ہے ۔ بات چیت کے دوران بارک اوباما نے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ بحران مین مزید شدت کا خطرہ ہے ۔ صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نتن یاہو نے کہا کہ بین الاقوامی دباؤ ہمیں پوری قوت کے ساتھ مزاحمت سے روک نہیں سکتا ۔ اوباما نے بات چیت کے دوران نتن یاہو کو واشنگٹن کی جانب سے تعاون و تائید کا دوبارہ تیقن دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے غزہ کے مجاہدین کے ساتھ لڑائی بندی کی ثالثی کی پیشکش بھی کی ۔
دریں اثناء فلسطینی حکام نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں بیشتر عام شہری ہیں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری حملوں کو روکنے کے حوالے سے عالمی دباؤ کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق جمعہ کو بریجی میں ایک کار کو اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا جس سے اس میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے مطابق غزہ میں منگل سے جاری آپریشن میں اب تک1000اہدا کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میری امریکی صدر اوباما اور جرمنی چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فون پر بہت اچھی اور مثبت بات چیت ہوئی ہے لیکن ہمیں بین الاقوامی دباؤ طاقت کے استعمال سے نہیں روک سکتا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان ہلاکتوں کے ساتھ ہی چار دن میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد100ہوگئی ہے جب کہ اب تک675افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر عام شہری ہیں ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کو دو ہلاکتوں سے قبل جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب رفح کے علاقے میں اسرائیلی حملے میں2خواتین سمیت5افراد ہلاک ہوئے ،۔ اس کے علاوہ رفح مٰں ہی ایک اور حملے میں ایک لڑکی جب کہ غزہ میں موٹر سائیکل پر بمباری سے ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ۔ ادھر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کے صبح اشدود میں ایک پیٹرول سٹیشن پر راکٹ گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔

Israel PM adamant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں