غزہ بمباری میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 135 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-13

غزہ بمباری میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 135

غزہ؍یروشلم
پی ٹی آئی
اسرائیل نے آج غزہ پر اپنی ظالمانہ بمباری جاری رکھی جس سے کم از کم30افراد جاں بحق ہوئے اس کے ساتھ ہی5دن کی کارروائی میں جاں بحق افراد کی تعداد135ہوگئی۔ اس مدت کے دوران اسرائیلی فوج نے حماس کے1100ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ حماس کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کے دو بھانجے آج جاں بحق 30افراد میں شامل ہیں۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جب سے اسرائیل نے آپریشن شروع کیا ہے کم از کم135فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق افراد کے علاوہ کم از کم950زخمی ہوئے ہیں ۔ دوسری طرف اسرائیل پر حماس اور دوسرے فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملے بھی جاری ہیں۔ اقوام متحدہ سلامی کونسل نے اسرائیل اور حماس سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں لڑائی ختم کریں ۔ سلامتی کونسل نے دونوں فریقوں سے کہا کہ وہ عالمی انسانی قوانین کا احترام کریں اور نومبر2012کی جنگ بندی کے مطابق امن بحال کریں ۔15رکنی سلامتی کونسل اتفاق رائے سے ایک اعلامیہ منظور کرتے ہوئے بحران کو کرم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اس دوران ایران کے پریسڈنٹ نے کہا کہ غزہ سے فائر کئے گئے راکٹ حملوں میں کم از کم ایک اسرائیلی سپاہی ہلاک ہوا اور تین زخمی ہوئے ۔
اسرائیلی فوج کے ذرائع نے بتایا کہ ان سپاہیوں کو ان کی گاڑی میں نشانہ بنایا گیا ۔ تاہم کسی دوسرے ذریعہ اسرائیلی سپاہی کی ہلاکت کی توثیق نہیں کی گئی ۔ ایک سیکوریٹی ذریعہ نے بتایا کہ بمباری کا ہدف وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کی دو مساجد تھیں۔ اسرائیلی جیٹ طیاروں نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں بھی ایک اور مسجد کو نشانہ بنایا۔ انہی علاقوں میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے متعدد رہنماؤں کے گھروں پر بھی بمباری کی۔

Israel widens air attack, Gaza death toll hits 135

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں