پی ٹی آئی
امریکہ کے سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری جمعرات کو پانچویں ہند ۔ امریکہ اسٹراٹیجک بات چیت میں حصہ لینے کے لئے آج دہلی پہونچے ۔ اس بات چیت کے دوران ہندوستان امریکہ کی خفیہ ایجنسی این ایس اے کی جانب سے جاسوسی اور دہشت گردی کے مسائل اٹھائے گا جب کہ دونوں کی خفیہ ایجنسی این ایس اے کی جانب سے جاسوسی اور دہشت گردی کے مسائل اٹھائے گا جبکہ دونوں ملک دفاع اور توانائی جیسے اہم شعبوں میں کلیدی اقداما ت کاجائزہ لیں گے ۔ جان کیری ، ہنودستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ اس بات چیت میں شریک صدر نشین کی حیثیت سے حصہ لیں گے جس میں داخلہ اوردفاع کے بشمول مختلف وزارتوں کے سینئر نمائندے شرکت کریں گے ۔ مملکتی وزیر کامرس آزاد چارج ، نرملا سیتا رامن اس بات چیت میں حصہ لیں گی جس میں باہمی تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی راہوں پر غور کیاجائے گا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہند۔ امریکہ تعلقات پختگی اور استحکام کے مرحلہ میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں وزراء توقع ہے کہ باہمی تعلقات کو مزید پروان چڑھانے کے لئے نئی پہل اور اقدامات کاجائزہ لیں گے ۔ ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ کے دورے کے حوالے سے جس کے دوران وہ واشنگٹن میں صدر براک اوباما سے بات چیت کریں گے ترجمان نے کہاکہ بات چیت کے اس موقع پر اہم اقدامات کاجائزہ لیاجائے گا جن کے ذریعہ ہند۔ امریکہ رشتوں کو نئی سطح پر پہونچایاجاسکتا ہے ۔ اس تناظر میں جان کیری وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سشما سوراج جان کیری بات چیت کے دوران سلامتی، توانائی، تجارت ، سرمایہ کاری ، سائنس و ٹکنالوجی ، فروغ انسانی وسائل اور علاقائی مسائل پر توجہ دی جائے گی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا ہندوستان ، امریکہ کی نیشنل سیکوریٹی ایجنسی کی جانب سے بی جے پی کا جاسوسی کا مسئلہ اٹھائے گا ، انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ پر ہندوستان میں کافی ناراضگی پائی جاتی ہے ۔
Indo-US Strategic Dialogue: John Kerry visit
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں