اسرائیل کی مذمت میں قرارداد منظور کرنے سے حکومت کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-22

اسرائیل کی مذمت میں قرارداد منظور کرنے سے حکومت کا انکار

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اسرائیل کی مذمت میں قرارداد منظور کرنے اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کردیا تاہم کہا کہ فلسطین کے تعلق سے حکومت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے غزہ میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں آج بحث شروع کی اور اسرائیل کے خلاف مذمتی قرار دادامنظور کرنے پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ اس اسرائیل سے تمام فوجی خرید و فروخت بندکردی جائے ۔ بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہاکہ فسلطین پر حکومت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے لیکن اس پر قرارداد کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کو آپس میں امن بات چیت کرنا چاہئے۔ بحث کے دوران بی جے پی کے رکن انیل دیو نے یہ کہتے ہوئے مسئلہ کی اہمیت گھٹانے کی کوشش کی کہ غزہ پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے اس بات پر زور دیا جانا چاہئے کہ تشدد کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ اس طرح کے الفاظ عام طور پر فلسطینی عوام کی مزاحمت کی مخالفت کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں ۔

Govt refuses to pass resolution condemning Israel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں