آندھرا پردیش کے دارالحکومت کو قطعیت دینے کے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-13

آندھرا پردیش کے دارالحکومت کو قطعیت دینے کے اقدامات

وجئے واڑہ
پی ٹی آئی
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا ہے کہ ان کی ریاست کے دارالحکومت کو قطعیت دینے کے اقدامات جاری ہیں اور اس تعلق سے ایک لائحہ عمل تیار کیاجارہا ہے۔ آندھرا پردیش نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کی طرف سے یہاں لائیلا کالج میں منعقدہ تہنیتی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ہم نے آندھرا پردیش کے دارالحکومت کو قطعیت نہیں دی ہے لیکن اقدامات جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دارالحکومت تعمیر کریں گے اور وہ تمام وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے لائحہ عمل کو قطعیت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر سرکاری ملازمین سے کہا کہ وہ آندھرا پردیش کو سنہری ریاست میں تبدیل کرنے کے لئے اہم رول ادا کریں۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے آندھر ا پردیش میں مائیکرو سافٹ آفس قائم کرنے کے لئے نمائندگی کی ہے، اس تعلق سے ان کی حکومت ہر ممکنہ تعاون کرے گی ۔ اس تقریب میں کئی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی۔

Not finalised the capital but are in the process: Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں