ساٹھ طالبات بوکو حرام کی قید سے بچ نکلنے میں کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-08

ساٹھ طالبات بوکو حرام کی قید سے بچ نکلنے میں کامیاب

میڈوگری
یو این آئی
بوکو حرام کی حراست سے60سے زائد طالبات بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ ان طالبات کو ان کی دیگر تقریباً150ساتھیوں کو تقریباً3ماہ قبل اغوا کیاگیا تھا ۔ ایک مقامی سیکوریٹی ذمہ دار کے مطابق اس کے رفقاء کی طرف سے پیغام موصول ہوا کہ63کے قریب طالبات بوکو حرام کی قید سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئیں اور جمعہ کو رات گئے گھروں کو پہنچ گئی ہیں ۔ سیکوریٹی عہدیدار عباس گاوا نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکیوں کو فراد ہونے کا موقع اس وقت ملا جب بوکو حرام کے جنگجو ایک عسکری کارروائی کے لئے گئے تھے ۔ طالبات نے جرات کی اور اغوا کنندگان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں سے نکل آئیں ۔ واضح رہے کہ عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جمعہ کو جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب جنگجوؤں نے دامبوانامی قصبہ پر حملہ کیا، اس تصادم میں 50کے قریب جنگجو ہلاک ہوگئے تھے ، تاہم فوج یا حکومت کے کسی ذمہ دار نے دو دن گزر جانے کے بعد بھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ نائیجیریا میں بوکو حرام کے نام سے متحرک عسکریت پسند گروپ ایک آزاد اسلامی ریاست کی تشکیل کاحامی ہے اور پچھلے پانچ سال سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسے 200سے زائد طالبات کو اغوا کرنے کے بعد عالمی سطح پر بھی جانا جانے لگا ہے ۔

Over 60 Woman and Girls Escape Boko Haram In Nigeria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں