ہندوستان کی نیوکلیر سپلائرس گروپ میں شمولیت ممکن نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-08

ہندوستان کی نیوکلیر سپلائرس گروپ میں شمولیت ممکن نہیں

نیویارک
یو این آئی
بااثر امریکی روز نامہ نیویارک ٹائمس نے آج کہا کہ نیو کلیر سپلائرس گروپ(این ایس جی) ہندستان کو اس وقت تک خود سے دور رکھے گا جب تک کہ وہ پاکستان اور چین کے ساتھ مذاکرات شروع نہ کرے ۔ اخبار نے نیو کلیر دوڑ میں ہندوستان کا رول کے زیر عنوان اپنے اداریہ میں لکھا کہ علاقائی سطح پر نیو کلیر ہتھیاروں کی خظرناک دوڑ کے خاتمہ کے لئے ارکان کو چاہئے کہ ہندوستان کو نیو کلیر ہتھیاروں کے ملک کے طور پر تسلیم کریں۔ واضح رہے کہ40سال قبل48ممالک پر مشتمل قائم کردہ ایک ادارہ نے گزشتہ ماہ بیونس ایرس میں منعقد ایک اجلاس میں ہندوستان کی درخواست پر غور کیا تھا جس سے یہ اشارے ملے کہ نئی دہلی کو اس ایلائٹ گروپ میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے ، بہر حال امریکی روزنامہ نے کہا کہ ہندوستان کی درخواست کو اس وقت تک منظور نہیں کیاجانا چاہئے جب تک کہ وہ اپنے طور پر یہ ذمہ داری قبول نہ کرلے کہ دنیا کے سب سے خطرناک ہتھیاروں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے قائدانہ کردار ادا کرے گا ، اس سلسلہ میں ہندوستان کے پاس خود کو ثابت کرنے کی ایک راہ یہ ہے کہ وہ پاکستان اور چین کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے۔ اخبار اس معاہدہ کے تعلق سے ہندوستان کی جانب سے کی گئی توثیق سے متاثر نہیں ہے جس کے تحت انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے)کو ہندوستان کے نیو کلیر پروگرام کے تعلق سے مزید غلطیاں کئے جانے کی اجازت حاصل ہے ۔ نیو یارک ٹائمس کے مطابق یہ معاہدہ دیگر بڑے ممالک کے خلاف جاتا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں