لاپتہ طیارے کی نئے انداز سے تلاشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-08

لاپتہ طیارے کی نئے انداز سے تلاشی

کوالالمپور
پی ٹی آئی
ملایشیا لاپتہ طیاروں کا پتہ چلانے کی مہم کے تحت مزید تحقیقاتی آلات سمندر کی تہہ میں روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر دفاع ہشام الدین نے کہا کہ رائل ملایشین بحری گارڈ کو جس کو ملٹی بیم ساؤنڈ لگے ہوئے ہیں ۔ سمندر کے اندر روانہ کیا جائے گا۔ بوئنگ777کوالالمپور سے بیجنگ پرواز کے دوران8مارچ کو لاپتہ ہوگیا تھا ۔ اس طیارہ کی تلاش میں کئی ممالک کے جہاز اور ماہرین مصروف ہیں ۔26جون کوآسٹریلیا نے کہا کہ بحر ہند کے جنوب میں ایک نئے علاقے میں تحقیقات کا آغاز کیاجائے گا۔ تین ماہ کے اندر سمندری تہہ کی پیمائش اور نقشہ سازی مکمل ہوجائے گی ۔ تلاشی مہم میں ملایشیا ، چین اور آسٹریلیا کے ماہرین حصہ لے رہے ہیں۔

Malaysia Missing Plane Hunt Continues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں