جرمنی نے چوتھی بار فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-15

جرمنی نے چوتھی بار فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا

Germany-wins-fourth-World-Cup-football
ارجنٹائن اور کپتان لیونل میسی کے خواب کو چکنا چور کرتے ہوئے جرمنی نے برازیل میں ٹورٹمنٹ کے فائنل مقابلے میں1-0سے جیت درج کرتے ہوئے2014فٹ بال عالمی کپ کا تاج اپنے نام کیا۔ جرمنی کی ٹیم برازیل میں ارجنٹائن کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دے کر چوبیس سال کے بعد دوبارہ فٹ بال کی نئی عالمی چمپئن بن گئی ہے ۔اس دلچسپی خطابی مقابلے میں دونوں ٹیموں نے کڑی ٹکر دی اور90منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول نہیں کرپائی جس کے بعد میاچ اضافی وقت میں چلا گیا ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ میاچ کا نتیجہ پنالٹی شوٹ آؤٹ سے ہوگا لیکن اتنے میں113ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی ملاریو گوئنز کے شاندار گول نے جرمنی کو عالمی چمپئن بنادیا جیسے ہی عالمی کپ کا خطاب جرمنی نے اپنے نام کیا ویسے ہی شائقین آتشبازی کرتے ہوئے جیت کے جشن میں ڈوب گئے ۔ اس خطاب کے ساتھ جرمنی پہلی ایسی یورپی ٹیم بن گئی ہے جس نے امریکی ملک میں عالمی کپ جیتا ہے۔ جرمنی کی اس جیت نے میسی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔ فیفا عالمی کپ ٹورنمنٹ کا فائنل میاچ ریوڈی جنیرو کے مارکانا اسٹیڈیم میں مقررہ نوے منٹ کے کھیل میں دونوں ٹیمیں کے درمیان میاچ برابر تھا اور کوئی بھی ٹیم مواقع ملنے کے باوجود گول نہیں کرسکی تھی لیکن مجموعی طور پر جرمن ٹیم کا پلڑا بھاری رہا تھا اور اس کے کھلاڑیوں نے ارجنٹائن کو 7مرتبہ گول کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ۔ جرمنی کی ٹیم نے اضافی30منٹ کیکھیل کے دوسرے ہاف میں اور میاچ کے ایک سو تیرہویں منٹ میں گول کیا ۔ جرمن کھلاڑی شرل نے ارجنٹائن کے دو دفاعی کھلاڑیوں کے درمیان موجود ماریو گوئنز ے کی جانب گیند پھینکی۔ انہوں نے اس کو اپنی چھاتی پرروکتے ہوئے کک لگا کر شاندار طریقے سے گول میں پہنچا دیا اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ ارجنٹائن کی ٹیم باقی5چھے منٹ کے وقت میں اپنے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کی ایک شاندار کوشش کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہی تھی۔ گوئنزے نے آخری لمحات میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور یو آخم لوکے سامنے اپنی ٹیم کو شاندار فتح سے ہمکنار کیا ۔ دونوں جرمن رہنما اسٹیڈیم میں موجود تھے ۔ ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی میاچ کے دوران گمنام ہی رہے اور جرمنی کی جانب سے گول کرنے کے بعد ملنے فری کک بھی ان کے کام نہ آئی۔ اسٹیڈیم میں موجود برازیل کے شہریوں نے بھی جرمنی فتح کا بھرپور جشن منایا ۔ کھیل کے پہلے ہاف میں جرمنی نے کھلاڑی تبدیل بھی کیے۔ اس کے ساتھ ہی جرمن کھلاڑیوں نے زبردست دفاع کا مظاہرہ بھی کیا اور میسی کو اپنا جادو چلانے کا کوئی موقع نہ دیا۔ جرمنی نے سیمی فائنل میں برازیل کو سات ایک کی عبرتناک شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔ برازیل کے خلاف یہ حیرت انگیز فتح ذرائع ابلاغ کے لئے بھی یہ انوکھی رہی تھی ۔ کثیر الاشاعت جرمن اخبار بلڈ نے لکھا تھا کہ یہ جیت ہمیشہ قائم رہے گی ۔ ڈی ویلٹ نے لکھا کہ فائنل میں جرمنی کا سامنا ہالینڈ سے ہویا ارجنٹائن سے ، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ جرمنی پہلے ہی ورلڈ کپ کے لئے فیورٹ ہے۔فٹ بال عالمی کپ کا آئندہ ٹورنمنٹ چار سال کے بعد روس میں ہوگا۔

Germany wins fourth World Cup title by beating Argentina

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں