کاٹجو کے الزامات - عدالت سے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-31

کاٹجو کے الزامات - عدالت سے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
دہلی ہائیکورٹ نے یکم اگست کو مفاد عامہ کی ایک درخواست کی سماعت ہوگی جس میں پریس کونسل آف انڈیا کے صدر نشین کٹجو کے الزامات کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔ کٹجو نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے تین سابق چیف جسٹس نے مدراس ہائی کورٹ کے ایک داغدار جج کو بچانے نامناسب سمجھوتے کئے تھے۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس آر ایس اینڈ لا پر مشتمل ڈیویژن بنچ اس درخواست کی سماعت کرے گی جس میں اس معاملہ میں کیس درج کرنے اور سی بی آئی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس کٹجو کی جانب سے اپنے بلاگ پر انکشاف کئے جانے اور اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں مباحث ہونے کے باوجود حکام نے ابھی کوئی قانونی کارروائی شروع نہیں کی ہے ۔ ایڈوکیٹ آر پی لتھرا نے کہا کہ جن معلومات کا افشا کیا گیا ہے ان سے کئی قابل دست اندازی جرم کے ارتکاب کا پتہ چلتا ہے ۔ نیز انہوں نے کہا کہ سابق یوپی اے حکومت کے دور میں سپریم کورٹ کے تین سابق چیف جسٹس نے حکومت کی ایک حلیف جماعت(بظاہر ڈی ایم کے) کے سیاسی دباؤ کے آگے جھکتے ہوئے نامناسب سمجھوتے کئے تھے اور ایک جج کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مبنی انٹلی جنس بیورو کی منفی رپورٹ کے باوجود انہیں عہدہ پر برقرار رکھنے کی اجازت دی تھی۔

Delhi HC to hear plea for CBI probe into Katju's charges

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں