پی ٹی آئی
جنوبی اور وسطی گجرات میں شدید تا اوسط بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوگئی جب کہ شہر میں کل رات210ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ کئی مقامات پر پانی جمع ہوجانے کے بعد سٹی ایرپورٹ اور ریلوے پٹریوں پر ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پڑا ۔ احمد آبا د شہر میں کل رات210ملی میٹر بارش ہوئی ۔ ریاستی کنٹرول روم کے عہدیداروں نے جو بارش پر نظر رکھتے ہیں یہ بات کہی ۔ بارش کی وجہ سے شہر کی51بڑی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پڑا ۔ چند بی آر ٹی کوریڈورروٹس میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے بسیں نہیں چلائی گئیں ۔ دفتر جانے والوں کو آج صبح اپنی منزل مقصود کو پہنچنے میں سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ۔ اس دوران ضلع انتظامیہ کے حکم کے بعد بھاری بارش کی وجہ سے آج شہر کے تمام اسکولس بند رہے۔ دریائے سابرمتی میں پانی کی بھاری روانی کی وجہ سے انتظامیہ نے واسنا ذخیرہ آب کے7گیٹس کھول دئیے اور دریاکے نشبی علاقوں میں رہنے والوں کو چوکس کردیا۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کو قدیم شہر کے علاقہ میں مکانات کے جزوی یا مکمل انہدام کی5شکایتیں موصول ہوئیں جبکہ ان مکانوں کا تخلیہ کرادیا گیا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ ریاست کے کئی حصوں میں اچھی بارش ہے۔ جیسے ہی بارش تھم جائے گی ہم کو امید ہیکہ آئندہ2تا3گھنٹوں میں ذخیرہ آب میں پانی کی سطح میں کمی واقع ہوگی۔
South Gujarat stranded in heavy rains
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں