پی ٹی آئی
تشدد سے متاثرہ شہر میں صورتحال بتدریج معمول پر لوٹ رہی ہے ، جس کو دیکھتے ہوئے کرفیو میں آج 5گھنٹے کی نرمی دی گئی ہے ۔ سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ سندھیا تیواری نے بتایاکہ پرامن صورتحال کے پیش نظر کرفیو میں آج5گھنٹے کی نرمی دی گئی ۔ اگرصورتحال مستحکم رہی تو کل پورے ضلع میں صبح10تا5بجے کرفیو میں ڈھیل دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو میں آج صبح8;30تا دوپہر1:30بجے نرمی دی گئی تھی اس دوران عوام نے اپنی روز مرہ کی اشیائے ضروریہ کی خریداری کی ۔ انہوں نے بتایاکہ صبح کے اوقات میں نئے شہر میں نرمی دی گئی تھی جب کہ پرانے شہر کے علاقہ میں دوپہر دو تا شام سات بجے نرمی دی گئی ۔ تیواری نے کہا کہ ضلع میں صورتحال تیزی سے معمول پر آرہی ہے شہر میں ہفتہ کو اس وقت کرفیو نافذ کرنا پڑا تب جب دو طبقات کے درمیان ایک متنازعہ اراضی پر عبادت گاہ تعمیر کے مسئلہ پر جھگڑا ہوگیا ۔ تشدد میں تین افراد ہلاک اور34زخمی ہوگئے ۔ تشدد میں کئی گاڑیوں اور دکانوں کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں22افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جب کہ76افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ سینئر پولیس سپرٹنڈنٹ راجیش کمار پانڈے نے بتایاکہ پولیس تشدد بھڑکانے اور لوٹ کی وارداتوں میں ملوث افراد کی شناخت کرنے کے بعد انہیں گرفتار کررہی ہے ۔اب تک70سے زائد افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ کرفیو میں نرمی کے دوران لوگ دکانوں سے ضرورت کے سامان کی خریداری کررہے ہیں اور پہلے کی طرح چہل پہل نظر آرہی ہے ۔
5-hour curfew relaxation in Saharanpur
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں