بنگلور عصمت ریزی کیس - عوامی مظاہرہ میں شدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-20

بنگلور عصمت ریزی کیس - عوامی مظاہرہ میں شدت

بنگلور
یو این آئی
ایک خانگی اسکول اتنظامیہ کے خلاف اس ماہ کے اوائل میں ایک چھ سالہ لڑکی پر مبینہ طور پر جنسی حملہ میں ملوث اس کے اسٹاف کے دو ارکان کو سزادینے میں ناکامی کے لئے اولیائے طلبہ اور خواتین تنظیموں کے ہزارہا کارکنوں نے اپنے احتجاج میں آج چوتھے دن شدت پیدا کردی۔ اس احتجاج کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی ایک کثیر تعداد کی جانب سے تائید کی جارہی ہے اورکل شام موم بتی جلا کر ایک مارچ کا اہتمام کیاجارہا ہے اور آج ایک خاموش جلوس نکالا جارہا ہے۔ چنانچہ اولیائے طلبا کے احتجاج کو ایک نئی تحریک ملی ہے ۔ حکومت کرناٹک نے بھی اسکول انتظامیہ کو ایک نوٹس جاری کی اور اس سے استفسار کیا کہ اسکول کے طلبہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی اور اس نفرت انگیز جرم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں تاخیرکے لئے اس کی مسلمہ حیثیت کو کیوں نہ منسوخ کیا جانا چاہئے ۔ اڈیشنل پولیس کمشنر کمل پنتھ نے احتجاجیوں سے ملاقات کی جن میں سے بیشتر ٹلنیشنس ہیں جو ایچ اے ایل میں ملازم ہیں اور یہ کمپنی پولیس اسٹیشن کے قریب ہے ۔ اڈیشنل پولیس کمشنر کمل پنتھ نے اولیائے طلبہ کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی اور کہا کہ ان کا محکمہ خاطیوں کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف کیس درج کرنے کے لئے اقدامات کررہا ہے ۔ اولیائے طلبہ نے الزام عائد کیا کہ جم ٹرینر اورایک گارڈ جرم کیلئے ذمہ دار ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے نام بتائیں۔ پولیس کمشنر رگھوریندر اوراد کرنے احتجاجیوں کی جانب سے ایک یادداشت موصول ہونے کے بعد مناسب کارروائی کا تیقن دیا ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں