پارٹی قائدین کی گرفتاری بی جے پی کی سازش - عام آدمی پارٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-20

پارٹی قائدین کی گرفتاری بی جے پی کی سازش - عام آدمی پارٹی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی(آپ) نے آج اس کے دہلی یونٹ کے سکریٹری دلیپ پانڈے کی گرفتاریکے لئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ قومی دارالحکومت میں بھی گجرات کے طریقوں کو اختیار کیاجارہا ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجیو سنگھ نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی جے پی دہلی میں گجرات کے طریقوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے جہاں بے قصور لوگوں کوپھنساتے ہوئے مخالفین کوڈرانے کے لئے یہ حربہ اختیار کیاجارہا ہے ۔ عام آدمی پارٹی دہلی یونٹ کے سکریٹری اور چار والینٹیرس کو کانگریس رکن اسمبلی کے خلاف اشتعال انگیز پیام کے ساتھ پوسٹر لگاتے ہوئے عوام کو مشتعل کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی منیش سسوڈیا نے کہا کہ دو پارٹی والینٹیرس کو پہلے گرفتار کرتے ہوئے انہیں دوسرے قائدین کے نام بتانے پر مجبور کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دلیپ پانڈے کو پولیس نے پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا تھا لیکن بعد میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پوسٹر امانت اللہ نے لگایا تھا ۔ پوسٹر پر جو پیام لکھا تھا وہ کسی نے دلیپ پانڈے کو ای میل کردیا اور اس ای میل کی بنیاد پر دلیپ پانڈے کو گرفتار کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پانڈے کو گرفتارکرنے کی ہدایت اوپر سے ملی ہے ۔ پولیس نے عام آدمی پارٹی کے تین ارکان دلیپ پانڈے ، رام کمار جھا اور جاوید احمد کو جامع نگر کے علاقہ میں ایک پوسٹر کی موجودگی پر سوالات کرنے کے لئے طلب کیا تھا جس میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کانگریس کے تین ارکان اسمبلی کے مکانوں کا گھیراؤ کریں جو آر ایس ایس اور بی جے پی سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔

Aam Aadmi Party accuses BJP of conspiring against its workers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں