حکومت تلنگانہ - اردو کی ترقی و تحفظ کی پابند عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-20

حکومت تلنگانہ - اردو کی ترقی و تحفظ کی پابند عہد

حیدرآباد
ایس این بی
حکومت تلنگانہ نہ صرف اردو زبان کی ترقی و ترویج بلکہ اس کی تحفظ کی بھی پابند ہے ۔ وزیر اعلیٰ ریاست تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ چاہتے ہیں کہ اردو زبان کو زیادہ سے زیادہ ترقی دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار نائب وزیر اعلیٰ ریاست تلنگانہ محمد محمود علی نے اولڈ سٹی دفتر پر تلنگانہ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے کیلنڈ کی رسم اجراء تقریب کے بعد کیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے ایسوسی ایشن کی جانب سے اردو میڈیم اسکولوں کے مسائل بالخصوص ترجیحی بنیاد پر بند کرنے کی مذموم سازش سے واقفیت حاصل کی ۔ بعد ازاں انہوں نے ایسوسی ایشن سے مزید معلومات حاصل کیں۔ محمد محمود علی نے ترجیحی بنیاد کے نام پربند کئے جانے والے اسکولوں کی مکمل تفصیلات اعداد و شمار بھی دینے ایسوسیایشن کو مشور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ایک بھی پرائمری و ہائی اسکول بند نہیں ہوگا۔ بلکہ مزید اردو میڈیم اسکولوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سی آر چاہتے ہیں کہ تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں میں معیاری کام ہو۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے کے جی سے پی جی تک تعلیم کو مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ ایسوی ایشن نے مخلوعہ جائیدادوں بالخصوص جونئیر لیکچرارس، ڈائیٹ کالج لیکچرارس، بی ایڈ کالج لیکچرارس کی مخلوعہ جائیدادوں کو بھی پر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ محمد محمود علی نے ایسوی ایشن کے ذمہ داران کو اس بات کا تیقن دیا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو مذکورہ مسائل سے واقف کرواتے ہوئے ان کی یکسوئی کے لئے زور ڈالا جائے گا ۔ اس موقع پر محمد مجیب الرحمن، ٹی پربھاکر ، سید سردار ، محمداسمٰعیل، محمد عظیم اللہ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں