رائٹر
الجزیرہ کے تین صحافیوں کو ایک دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کے الزام میں گزشتہ ماہ10سال کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ صحافیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس سزا کے خلاف اپیل کریں گے ۔ سزاپانے والے آسٹریلیائی صحافی پیٹر گریسٹ کے خاندان نے یہ اطلاع دی۔ ایوارڈ یافتہ غیر ملکی نامہ نگار گریست کو دسمبر میں حراست میں لیا گیا تھا ۔ ان کے ساتھ قاہرہ میں الجزیرہ انگلش کے بیورو چیف محمد فہمی جن کے پاس کناڈا اور مصر کی دوہری شہرت ہے اور مصر کے پروڈیوسر بحر محمد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا ۔ ان تینوں صحافیوں کو معزول صدر محمد مرسی کے اخوان المسلمین گروپ کی مدد کرنے کا قصوروار قرار دیا گیا ہے ۔ ان صحافیوں کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کے طریقے کی مصر کے باہر کافی تنقید ہوئی ہے ۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سماعت کے بعد انہیں معافی دینے کے امکانات سے انکار کردیا ۔ ان صحافیوں کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے کہ وہ عدالت کے توسط سے اپنی رہائی یقینی بنائیں ۔
Al Jazeera journalists in Egypt will challenge the court's decision
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں