افغانستان میں کار بم خود کش دھماکہ - 89 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-16

افغانستان میں کار بم خود کش دھماکہ - 89 ہلاک

کابل
اے پی
افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ایک خود کش کار بمبار نے مشرقی افغانستان میں حملہ کر کے89افراد کو ہلاک کردیا ۔ پکتیہ صوبے کے عرگن ضلع کے عہدیدار محمد رضا نے کہا کہ اس حملے میں40دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ خود کش بمبار نے دھماکو مادہ سے لدی کار کو ایک مسجد کے قریب دھماکہ سے اڑا دیا ۔ کسی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ نیوز ایجنسی (اے پی) نے کابل سے اطلاع دی کہ خود کش بمبار نے دھماکو مادہ سے لدی کار کو بازار میں ایک مسجد کے قریب دھماکے سے اڑا دیا اور38افراد کو ہلاک کردیا ۔ تمام مہلوکین عام شہری ہیں۔ دھماکہ میں کئی دکانیں تباہ ہوگئیں ۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے دو صدارتی امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان مصالحت کروائی ۔ اس مصالحت کے بعد ہونے والا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے ۔ عہدیدار محمد رضا نے کہاکہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ عام شہریوں کے خلاف یہ ایک بے رحمانہ کارروائی ہے ۔ دھماکہ کے مقام کے قریب کوئی فوجی اڈہ نہیں ۔ اس خود کش دھماکہ سے پہلے مشرقی کابل میں ایک لب سڑک ھم دھماکہ کی زد میں منی ویان آگئی ۔ اس دھماکہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ منی ویان میں صدارتی محل کے ملازمین سفر کررہے تھے ۔ اس ویان میں محل میں کام کرنے والے سات ملازمین سوار تھے ۔ کابل پولیس نے کہاکہ سڑک کے وسط میں رکھے گئے بم کر ریمورٹ سے اڑا گیا ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ امریکی افواج اس سال کے ختم تک افغانستان کا تخلیہ کردیں گی۔ ایسے موقع پر طالبان نے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے ۔ فوج اور عام شہریوں پر حملوں میں اضافہ کردیا گیا۔

Afghan suicide car bomb blast death toll 'rises to 89'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں