ایک ماہ میں 447 طالبان ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-16

ایک ماہ میں 447 طالبان ہلاک

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی فوج نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں طالبان کے خلاف ایک ماہ کی مہم میں477طالبان ہلاک ہوگئے ۔ ان میں مقامی اور بیرونی انتہا پسند شامل ہیں ۔ آپریشن ضرب عضب 15جون سے شروع کیا گیا جب کہ طالبان نے سلسلہ وار طریقوں سے فوج پر حملہ کیا تھا۔ میجرجنرل عاصم نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج میرا لی ٹاؤن میں6طالبان کو ہلاک کیا گیا ۔ طالبان کے تمام ٹھکانوں کوتباہ کردینے کے بعد ہی مہم ختم ہووگئی۔ اب تک طالبان کی88کمین گاہوں کو تباہ کردیا گیا اور میراں شاہ کے80فیصد حصے کو طالبان سے پاک کردیا گیا ۔ اس مہم میں 26فوجی ہلاک ہوگئے۔ میرالی ٹاؤن میں طالبان کے ایک کمانڈر مطیع اللہ کو ہلاک کردیا گیا ۔ 11طالبان نے خود کو حوالے کردیا۔ میجر جنرل عاصم نے کہا کہ فوج کو حکم دیا گیا کہ حکومت کاکنٹرول بحال کیاجائے ۔، وفاعی وزیر عبدالقدیر بلوچی نے کہاکہ حکومت بے گھر عوامہ کی مدد کررہی ہے ۔ حکومت کی امن پہل کا جواب نہ دینے پر طالبان کے خلاف فوج نے مہم شروع کی ۔ میجر جنرل عاصم نے کہا کہ حکومت نے طالبان کو امن مذاکرات کا پیشکش کیاتھا لیکن طالبان نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا ۔ اس کے بعد پاکستانی فوج نے طالبان کے خلاف کارروائی شروع کی۔ اگر طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے آگے آتے ہیں تو فوجی مہم کی ضرورت نہیں پڑتی۔

447 militants killed in military operation in North Waziristan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں