متحدہ آندھرا پردیش - سیاحتی شعبہ میں مقامی سیاحوں کے شرح تناسب میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-31

متحدہ آندھرا پردیش - سیاحتی شعبہ میں مقامی سیاحوں کے شرح تناسب میں اضافہ

حیدآباد
یو این آئی
مقامی مسافرین کے لئے انتہائی ترجیحی تفریحی مقام کی حیثیت سے ابھرتے ہوئے متحدہ آندھر اپردیش جملہ سیاحوں کے20فیصدکو راغب کرنے میں کامیاب رہا ۔ 2012میں ہندوستان بھر میں سیاحوں کی تعداد103کروڑبتائی گئی ہے۔ اسوسی ایٹیڈ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا( اسوچم) نے آج ایک مطالعہ میں بات بتائی ۔ سالانہ شرح فروغ زائد از85فیصد ہے جس کے منجملہ آندھرا پردیش نے2012میں20 کروڑ کے نشانے کو عبور کیا جب کہ2006میں یہ تناسب11کروڑ تھا ۔ اس طرح ریاست کو20فیصدحصہ حاصل ہوا ہے تاہم سابقہ آندھرا پردیش ہندوستان کے بیرونی سیاحوں کی آمد کے اعتبار سے بڑی10ریاستوں میں شامل نہیں ہے ۔ 2012میں 2.9لاکھ بیرونی سیاحوں نے ریاست کا دورہ کیا تھا ۔2011میں2.6لاکھ سیاحوں نے آندھرا پردیش کا دورہ کیا تھا۔ اس اعتبار سے رواں سال شرح فروغ 11فیصد ہے ۔ سابقہ حکومت نے زائد از6800کروڑ کی غیر معمولی سرمایہ کاری کی تھی ۔ سرمایہ کاری کے اعتبار سے آندھرا پردیش کو5واں رتبہ دیا گیا ہے ۔ 20بڑی ریاستوں نے ہوٹلس اور سیاحتی صنعت میں ہندوستان بھر میں جملہ1.2لاکھ کڑور کی سرمایہ کاری کی تھی۔ دونئی ریاستوں تلنگانہ اورآندھرا پردیش میں خانگی شعبہ سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے بڑے مواقع ہیں ۔ نیشنل سکریٹری جنرل آف اسوچم ڈی ایس راوت نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ریاستوں میں میزبانی شعبہ میں نئی سرمایہ کارویوں کو راغب کرنے انفراسٹراکچر کو بہتر بنانے ،واضح اراضی اور بینک پالیسیوں کی فراہمی کی ضرورت ہے ۔ راوت نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ سیاحتی فیر اور فیسٹیول منعقد کرتے ہوئے راغب کریں ۔ وقفہ وقفہ سے تہذیبی ورثہ کو ظاہر کرنے والے پروگرام منعقد کریں۔ اس کے لئے درکار افراد ی طاقت کو تربیت دیں تاکہ وہ ہندوستان میں بڑے سیاحتی مقامات کا جائزہ لیں اور سیاحو ں کو راغب کریں۔ مختصر میعاد ی ٹریننگ پروگرام منعقد کرتے ہوئے مہارت کو فروغ دینے پر توجہ دیں ۔ ہوٹلس، ٹراویلس ایجنسیوں میں مشغول افراد اور اسٹاف ،بس اسٹانڈ پر توجہ مرکوز کریں ۔ یادگار مقامات پر گائیڈس مہیا کرئے جائیں ۔ دونوں ریاستوں میں اسٹار ہوٹلوں کو بہتر بنایاجائے تاکہ معیاری تجربہ سیاحوں کو پیش کیاجانا چاہئے۔

United AP top on Indian tourist's list

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں