صرف ایک سال کے زرعی قرض معاف کرنے تلنگانہ وزیر اعلیٰ کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-05

صرف ایک سال کے زرعی قرض معاف کرنے تلنگانہ وزیر اعلیٰ کا اعلان

ریاست کی ٹی آر ایس حکومت نے کسانوں کے قرض معاف کردینے کے اپنے وعدے کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے اس کے ساتھ ایک شرط عائد کردی ہے ۔ حکومت نے کہا ہے کہ صرف ان ہی قرضوں کو معاف کیاجائے گا جو جون2013اور جون2014کے درمیان حاصل کئے گئے تھے۔ اعلان کے مطابق اسکیم کے تحت گزشتہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ روپے تک حاصل کیے گئے زرعی قرض معاف کردئیے جائیں گے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیتے ہی کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت ٹی آر ایس کے انتخابی وعدہ کے تحت ایک لاکھ تک کے تمام زرعی قرض معاف کردے گی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بینکرس کے تحٹ آج ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان سے کہا کہ جون2013اور جون2014کے درمیان کسانوں نے ایک لاکھ روپے تک کے جو زرعی قرض لیے تھے وہ معاف کردئیے جائیں گے ۔ یہ قرض پہلے ہی بلا سودی اسکیم کے تحت لیے گئے تھے ۔ جس پر سابقہ این کرن کمار ریڈی کی آندھرا پردیش حکومت نے عمل آوری کی تھی۔ تلنگانہ چیف منسٹر نے بینکرس سے یہ بھی کہا کہ وہ گزشتہ ایک برسوں کے دوران ایک لاکھ روپے تک کے جتنے انفرادی قرض جاری کیے گئے ان کی مکمل تفصیل حکومت کو پیش کریں ۔ وہ ایک ہفتہ بعد بینکرس کے ساتھ ایک اور اجلاس منعقد کریں گے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کے چندر شیکھر راؤ نے زرعی قرض کی معافی میں جو شرط عائد کی ہے ، اس سے حکومت پر12ہزار کروڑ روپے سے بھی کم کا بوجھ عائد ہوگا ۔ یہ7ہزار کروڑ تا 12ہزار کروڑ کے درمیان ہوسکتا ہے ۔ عہدیداران اعداد و شمار پر کام کررہے ہیں۔

KCR adds fresh condition to farm loan waiver

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں