رحمانی 30 انجمن اسلام ادارہ نے 28 طلباہ کی پڑھائی کی ذمہ داری لی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-24

رحمانی 30 انجمن اسلام ادارہ نے 28 طلباہ کی پڑھائی کی ذمہ داری لی

rahmani-30-anjuman-islam-mumbai
ممبئی
ایس این بی (محمد یوسف میسن)
انجمن اسلام کی140سالہ تاریخ میں آج ایک نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے کیونکہ اس ملک کے سب سے باوقار انجینئرنگ ادارے آئی آئی ٹی کے لئے ہم مسلم طلباء کی پہلی ٹیم کو آج میدان میں اتارنے جارہے ہیں۔ ان کلمات کے ساتھ انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے انجمن اسلام رحمانی30کی پہلی بیچ کے طلباء کااستقبال کیا ۔ آئی آئی ٹی (جے ای ای) کے لئے انجمن اسلام رحمانی30نے 28طلباء کی پڑھائی کی ذمہ داری لی ہے ۔ اور دو سال تک ان سبھی بچوں کا خرچ ممبئی انجمن اسلام اور میمن چیمبر آف کامرس اٹھائے گی ۔ آئی آئی ٹی(جے ای ای) کے سلیکٹ ہونے والے30طلباء کے لئے انجمن اسلام رحمانی30کے اہتمام ڈاکٹر ظہیر قاضی کی صدارت میں اتوار22جون2014کی رات ساڑھے نو بجے انجمن اسلام اسکول میں اعزازی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ ڈاکٹر ظہیر قاضی نے پروگرام میں شریک ہونے والے سبھی آئی آئی ٹی( جے ای ای) کے لئے سلیکٹ ہونے والے طلباء اور ان کے ماں باپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آج آپ کے بچے اس مقام پر پہنچنے جارہے ہیں، جس کے لئے ملک بھر سے لگ بھگ لاکھوں کے تعداد میں اس کورس کے لئے امتحان دیتے تھے اور مہاراشٹر سے کل2139طلباء اس امتحان میں شریک ہوئے تھے ، جس میں سے68طلباء نے کامیابی حاصل کی اور ان سبھی بچوں کا انجمن اسلام اسکول نے انٹرویو لیا ۔ جس میں سے12بچے پاس ہوئے اور اس کے علاوہ گجرات سے5، پٹنہ ، دہلی اور مغربی بنگال سے کل13طلباء اس طرح کل30طلباء کو ممبئی انجمن اسلام اسکول نے آئی آئی ٹی(جے ای ای)کے دو سالہ کورس کی پڑھائی مفت میں دینے کا اعلان کیا ، جس کے بعد میمن چیمبرس آف کامرس نے ان دو سالہ کورس میں آنے والے خرچ کی آدھی رقم دینے کا وعدہ کیا اور باقی خر چ انجمن اسلام اٹھائے گی۔ ڈاکٹر ظہیر قاضی نے مزید انجمن اسلام کی کارکردگی کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ صابو صدیق کالج اس ملک کا اے پلس اے کا مکام رکھتا ہے۔ ناسا کی طر ف سے ایئر کرافٹ بنانے کے پانچ ممالک کے مقابلہ میں صابو صدیق کے طلباء بھی شامل ہوئے ، ان طلباء میں صابو صدیق کالج کے 19طلباء نامزد بھی کئے گئے تھے ۔ انکا سارا خرچ بھی انجمن اسلام نے ہی اٹھیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی(جے ای ای) کے لئے ہم نے جو30طلباء کو سلیکٹ کیا تھا ، اس میں سے دو بچوں نے حصہ نہیں لیا اور باقی28طلباء نے انجمن اسلام اسکول کے ماتحت پڑھنے کا راستہ چنا ہے ۔ ہم سبھی بچوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان28طلباء سے دو طلباء ایسے ہیں، ایک کے والد کا انتقال ہوگیا ہے اور ایک بچے کے والد مولوی ہیں۔ اس پروگرام میں شامل ہونے والے مبارککاپڑی نے آئی آئی ٹی(جے ای ای) کی پڑھائی میں حصہ لینے والے بچوں کو اپنے پرجوش انداز میں گائیڈنس دیتے ہوئے کہا اپنے دل میں خوف خدا کا ڈر ہونا چاہئے تب ہی ہم کامیابی کے قدم کو چھو سکتے ہیں اس لئے ہمیں اسمارٹ بننا ہے تو اسمارٹ فوج کو چھوڑنا چاہئے اور پڑھائی کے وقت ہمارے ہاتھ میں پینسل ہونا چاہئے وہی اپنے محنت کا اسمارٹ قلم بن سکتا ہے وہیں اس پروگرام میں دیگر لوگوں نے بھی ا پنے اپنے اظہار خیال پیش کئے اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں عتیق آگبورڈ، آختر رنگون والا ، برہان حارث ، فواد پاٹکر ، وجہی الدین (صحافی) و دیگر لوگوں نے شرکت کی وہیں اس پروگرام کی نظامت عبدالرزاق ہنوٹگی کررہے تھے آخر میں ان سبھی آئی آئی ٹی(جے ای ای)کے سبھی28بچوں کو انجمن اسلام اسکول کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے گلدستہ پھول دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس پروقار افتتاحی تقریب میں محمد وجہیہ الدین ، برہان حارث، فواد پاٹکا، اختر رنگون والا ، اور عبدالرزاق (پنویل) بھی موجود تھے ۔ آخر ماہر تعلیم مبارک کاپڑی نے تمام طلباء کو مفید مشوروں سے نوازا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں