عامر خان کی وزیر اعظم سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-24

عامر خان کی وزیر اعظم سے ملاقات

Aamir-Khan-Meets-PM-Modi
نئی دہلی
آئی اے این ایس
بالی ووڈ اداکار و فلمساز عامر خان نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کے(وزیر اعظم کے) دفتر پر ملاقات کی ۔ ساؤتھ بلاک میں اس ملاقات کو ایک’’خیر سگالی‘‘ ملاقات قرار دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم کے دفتر کے سرکاری ویب سائٹ نے مودی اور عامر خان کے مصافحہ کی تصاویر شائع کی ہیں۔ پی ٹی آئی کے بموجب عامر خان نے ان مسائل پر گفتگو کے لئے آج وزیر اعظم سے ملاقات کی جن پرو(عامر خان) اپنے ٹی وی پروگرام ’’ستیمیو جئیتے‘‘ میں روشنی ڈالتے ہیں۔49سالہ عامر نے بعد میں بتایا کہ وزیر اعظم نے ان کی(عامرکی) جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر توجہ دینے کا تقین دیا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ میں ابھی ابھی ہندوستان کے معزز وزیر اعظم شری نریندر مودی جی سے ملاقات کر کے باہر نکلا ہوں ۔ انہوں نے از راہ کرام میرے لئے اپنا قیمتی وقت فارغ کیا ۔ ’’میں نے مختلف مسائل پر ’’ستیمیو جئیتے‘‘(پروگرام) پر ’’تبدیلی کے لئے ووٹ‘‘مہم کے ذریعہ ملک بھر کے عوام سے حاصل زبردست تائید سے وزیر اعظم کو واقف کرایا۔انہوں نے مجھے تمام معاملات کا جائزہ لینے کا تیقن دیا ‘‘عامر نے بعد میں ا پنے ٹوئٹس میں بات بتائی ۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ’’ تبدیلی کے لئے ووٹ‘‘ اپی سوڈ حالیہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے دوران پیش کیا گیا تھا اور اس پروگرام میں ہندوستان کی سیاست میں جرائم کی بھرمار کے(انسداد کے )مسئلہ پر توجہ مرکوز کی گئی تھی اور رائے دہندوں سے ایک تبدیلی کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کی گئی تھی ۔

Aamir Khan Meets Prime Minister Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں