ٹرین کرایوں میں اضافہ پر شیو سینا کی مودی حکومت پر تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-24

ٹرین کرایوں میں اضافہ پر شیو سینا کی مودی حکومت پر تنقید

ممبئی
پی ٹی آئی
سیاسی حریفوں کے بعد نریندر مودی حکومت پر اس کے قدیم حلیف شیو سینا نے ریلوے کرایوں میں اضافہ پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت نے عوام کو ریل سے روند ڈالا ہے ۔یہ ریل عام آدمی کے ذرائع حمل و نقل پر سے گزر گئی ۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان سامنا کے اداریہ میں لکھا کہ وزیر ریلوے سدانند گوڑا نے پہلی بار ہی کرایوں میں بھاری اضافہ کیا ہے اور عام آدمی پر سے ٹرین گزار دی ہے۔ اداریہ میں کہا کہ افراط زر سے محفوظ رہنے کے لئے عوام نے نریندر مودی کو ووٹ دیا تاہم وزیر ریلوے نے مسافر کرایہ میں14فیصد اور مال برداری میں6.5فیصد کا اضافہ کردیا ۔ ممبئی سب اربن کے مسافرین کو کرایہ میں صد فیصد اضافہ کا سامنا ہوگا ۔ حکومت کے اس فیصلہ سے مہاراشٹر میں جہاں اس سال کے اواخر میں انتخابات منعقد شدنی ہیں برعکس نتائج رونما ہوسکتے ہیں۔ شیو سینا نے کہا کہ مرکز نے اپوزیشن کو ہم پر حملہ کرنے کا ایک ہتھیار حوالہ کردیا ہے ۔، اگر یہ اقدام کانگریس کی جانب سے کیاجاتا تو جو لوگ کانگریس پر تنقید کرتے تھے وہ آج مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت میں ہیں ۔ صدر شیو سینا ادھو ٹھاکرے نے ہفتہ کے دن کہا تھا کہ وہ وزیر اعظم مودی سے بات کریں گے اور اسے واپس لینے کی خواہش کریں گے ۔ مرکزی حکومت کے اس اقدام سے ممبئی میں مسافرین شدید متاثر ہوں گے جہاں75افراد روزانہ سب اربن ریلوے سرویس سے استفادہ کرتے ہیں اور بیشتر کے پاس سیزن پاسس ہیں اور ان پاسس کی قیمت دوگنی یا اس سے زیادہ تک بڑھ گئی ہے ۔ مہاراشٹر میں شیو سینا جس نے بی جے پی اور دیگر چھوٹی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے لوک سبھا کی48نشستوں میں سے تمام نشستوں پر کامیابی حصل کی ہے، اس طرح کے اقدام سے اس سال کے اواخر میں منعقد شدنی اسمبلی انتخابات میں اس کے اثرات مرتب کرنا نہیں چاہتے ۔ دریں اثناء مہاراشٹر پردیش کانگریس کونسل کے صدر مانک راؤ ٹھاکرے نے اعلان کیا کہ ریلوے کرایوں میں اضافہ کے خلاف ریاست گیر احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی اور کانگریس25جون کو ریاست میں ریل روکو احتجاج منظم کرے گی ۔ تھانے میں کانگریس کی جانب سے احتجاج کے دوران ریلوے اسٹیشن پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مانک راؤ ٹھاکرے نے یہ بات کہی ۔ قبل ازیں ٹھاکرے اور دیگر ہزاروں کانگریسی کارکن چھترپتی شیوانی ٹرمنس سے تھانے تک بغیر ٹکٹ سفر کیا ۔ کانگریس قائدین میں حسین دلوائی، وشوا ناتھ پاٹل اور تھانے سٹی کانگریس کے سربراہ بالپور نیکر نے مودی کے خلاف نعرے لگائے اور ریلوے کرایوں میں اضافہ کی مذمت پر مبنی پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آنے سے قبل کہا تھا کہ وہ عام آدمی پارٹی ہے مگر حکومت کی اس کارروائی سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ سرمایہ داروں کی پارٹی ہے ۔

Rail fare hike: Shiv Sena fires another salvo at BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں