شہر حیدرآباد کے بیشتر علاقے برقی کی شدید قلت سے دوچار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-28

شہر حیدرآباد کے بیشتر علاقے برقی کی شدید قلت سے دوچار


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-june-28

اعتماد نیوز
شہر حیدرآباد کے مختلف علاقے برقی کی شدید قلت سے دوچار ہیں ۔ آج جمعہ کے موقع پر شہر کے بیشتر مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذاں ،خطبہ نہ ہوسکا ۔ گزشتہ دنوں چیف منسٹر تلنگانہ کے چند ر شیکھر راؤ نے ماہ رمضان کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے برقی سربراہی کو بہتر بنانے کی ہدایتیں دی تھیں ۔ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کے بے شمار ٹیلی فون کالس روزنامہ اعتماد کو وصول ہوئے جس میں اس بات کی شکایت کی گئی ہے کہ دن بھر وقفہ وقفہ سے کسی اعلان کے بغیر برقی سربراہی منقطع ہوتی رہی ۔ برقی ڈسٹربیوشن کمپنی اور حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے ساتھ تال میل نہ ہونے کے سبب کئی علاقوں میں پانی کی سربراہی پر بھی اثر پڑا ۔ پانی کی سربراہی میں خلل اور گھروبں اور اپارٹمنٹس میں پانی کی ٹانکیوں پر پانی چڑھانے کے لئے کئی مسائل پید اہوئے ۔ جمعہ کے موقع پر شہر بالخصوص پرانا شہر کے علاقے سے کئی مصلیان مساجد میں برقی بند ہونے کی اطلا ع دی ۔ برقی ڈسٹریبونش کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ برقی کی قلت کی وجہ سے صبح ایک گھنٹہ اور شام ایک گھنٹہ برقی سپلائی منقطع رہے گی ۔ صبح اور شام کے اوقات میں2تا3گھنٹے منقطع رہی ۔ کئی دکانات اور چھوٹے کاروبار جیسے ویلڈنگ مولڈنگ ،لیتھ مشین و دیگر میکانیکل ورکس کرنے والے سینکڑوں افراد کے روزگار پر اثر پڑا ۔ دفاتر ، اسکول و کالجس بھی برقی نہ ہونے کی وجہ سے پوری طرح کام انجام نہ دے سکے ۔ مختلف پروفیشنل و مسابقی امتحانات دینے والے امیدوار برقی سربراہی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تعلیم پر ہونے والے اثرات سے واقف کروایا ۔ برقی کے دفاتر پر عوام کے فون کالس اٹھائے نہیں جارہے ہیں ۔ ایک طرف مانسون کی ناکامی ، دوسری طرف برقی کی معلنہ کٹوتی کی وجہ سے شہریان حیدرآباد اس وقت سنگین مسائل سے دوچار ہیں ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں