پی ٹی آئی
اڈیشہ کے ضلع کوراپٹ کے قبائلی علاقہ لکشمی پور میں مشتبہ انتھراکس وائرس سے متاثرہ6افراد کا ایک ہاسپٹل میں علاج کیا جارہ اہے۔ چیف ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر لکشمی دھرکبی نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو پوڈا گوڈاہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے، ان میں انتھراکس کا پتہ چلانے خون کے نمونہ حاصل کئے گئے ہیں اور انہیں دوائیں دی جارہی ہیں ۔ کاکری گما اور لکشمی پور سے میڈیکل ٹیمیں انتھراکس سے متاثرہ موضع کا دورہ کررہی ہیں دیہاتیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خراب گوشت استعمال نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ متاثرہ افراد نے چند دن قبل ایک مردہ جانور کا گوشت استعمال کیا تھا جس سے ہوسکتا ہے یہ وباء پھیل گئی ہو۔ ضلع کے مختلف مواضعات میں ایک ہفتہ قبل انتھراکس کے4مشتبہ کیسس سامنے آئے تھے ۔
Anthrax infects 6 tribals in Odisha
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں