رمضان المبارک اور بونال کے لئے خصوصی انتظامات کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-22

رمضان المبارک اور بونال کے لئے خصوصی انتظامات کا مطالبہ


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-june-22

منصف نیوز بیورو
مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے14ویں اجلاس عام کا گرما گرم انعقاد عمل میں آیا۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی بی جے پی ، کانگریس ،تلنگانہ راشٹر سمیتی اور تلگو دیشم پارٹی کے ارکان بلدیہ نے ہماچل پردیش میں بیاس ندی میں بہہ گئے 24طلبا پروفیسر جئے شنکر سابق مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے اور شہیداں تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا مشورہ دیا ۔ تلنگانہ راشٹر ا سمیتی کے ارکان نے احاطہ مجلس بلدیہ یں پروفیسر جئے شنکر کا مجسمہ نصب کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں ایوان بلدیہ میں24طلباء مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے ، پروفیسر جئے شنکر اور شہیداں تلنگانہ کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر کانگریس کے رکن ایم آر سرینواس راؤ اور تلگو دیشم پارٹی کے ارکان بلدیہ نے ایس سی ایس ٹی سب پلان پر بلدیہ کی جانب سے عمل کرنے اور مناسب فنڈس فراہم کرنے کا مشورہ دیا ۔ تلگو دیشم رکن اسمبلی ٹی سرینواس یادو نے خطاب کرتے ہوئے ایس سی ایس ٹی سب پلان پر غور و خوض کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کہ بلدیہ کی جانب سے ایس سی ایس ٹی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی اقدامات کی انجام دہی کے لئے300کروڑ روپے منظور کئے گئے مگر صرف دس کروڑ روپے ہی جاری کئے گئے ۔ انہوں نے اس رجحان میں تبدیلی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایس سی ایس ٹی طبقات کی ترقی کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تلگو دیشم فلور لیڈر سنگی ریڈی سرینواس ریڈی نے ایس سی ایس ٹی طبقات کی ترقی کو نظر انداز کردینے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ان طبقات کو قرض کی فراہمی امکنہ میں حصہ اور دیگر امور کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ایس سی ایس ٹی طبقات خدشات کا شکار ہیں ۔ انہوں نے بلدی عہدیداروں سے ان طبقات کے خدشات دور کرنے کا مشورہ دیا ۔ کمشنر بلدیہ سومیش کمار نے جواب دیا کہ بلدیہ کی جانب سے شہر کے حدود میں ایس سی طبقات کے ل ئے190.45کروڑ اور ایس ٹی طبقات کے لئے77.59کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔ ہم اس رقم کے استعمال کے ذریعہ ایس سی ایس ٹی طبقات اور آبادی کے دوسرے حسہ کے درمیان موجود ترقی کے فرق کو دور کرنے کے لئے استعمال کریں گے ،۔ بعد ازاں مجلس بلدیہ کی جانب سے اتفاق رائے سے قرار داد منظور کی گئی جس کی رو سے میئر ڈپٹی میئر اور فلور لیڈرس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ایس سی ایس ٹی سب پلان کے تحت فنڈس کے استعمال کی2014-15کے دروران رہنمایانہ خطوط تدوین کرتے ہوئے نگرانی کرے گی ۔ اس قرار داد میں کمشنر بلدیہ سے اندرون تین یوم تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی خواہش کی گئی ۔ اس کے علاوہ رمضان اور بونال تہواروں کے دوران عبادت گاہوں کے اطراف بنیادی سہولتوں کی فراہمی، صفائی انتظامات مجلس بلدیہ کی جانب سے انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔2013ء کے قرار داد نمبر356کو دوبارہ اختیار کرتے ہوئے مجلس بلدیہ کی جانب سے ایک قرارداد منظور کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ2013-14کے دوران ٹیکس وصول کرنے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بل کلکٹرس ، ٹیکس انسپکٹرس ، ویلویشن آفیسرس ، ڈپٹی کمشنرس کو ترغیبات دئیے جائیں ۔ مجلس بلدیہ کی جانب سے ایک اور قرار داد منظور کرتے ہوئے سڑکوں کی توسیع کے دوران حائل رکاوٹوں کو منہدم کرنے اور ان عمارتوں کے مالکان کو اندرون15یوم معاوضہ ادا کرنے نیز اندرون دو ہفتہ سڑکوں کی توسیع کے درمیان حائل برقی کھمبو ں کو ہٹانے ، حصول اراضی کے لئے پہلے سے ہی موجود ویونٹس میں اضافہ کرتے ہوئے تیسری یونٹ کا اضافہ کرنے غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل میونسپل اسٹانڈنگ کونسل کی خدمات کو ختم کرنے کمشنر بلدیہ کو اختیار دینے، بلدیہ کے مختلف شعبوں میں مخلو ء ، جائیدادوں کو پر کرنے ضروری اقدامات کرنے ، کمشنر سے کپڑے کی نکاسی اور ٹریڈ لائنس فی پر دوبارہ نظر ثانی کرتے ہوئے جلد از جلد سفارشات اسٹانڈنگ کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد
منظور کی گئی ۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ سی ایچ ملا ریڈی ، کونڈہ وسویشو ریڈی ، بنڈارو دتاتریہ ، ارکان اسمبلی ٹی سرینواس یادو، ٹی کرشنا ریڈی ، گاندھی ، ایم گوپی ناتھ، ٹی پرکاش گوڑ، کے پی وویکانند ، ایم کرشنا راؤ، جی سائنا ، ارکان قانون ساز کونسل ، ایم ایس پربھاکر راؤ اور دیگر نے شرکت کی ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں