تیسرا ہندو کنونشن - ہندو راشٹر کے قیام کے لئے اعلان جنگ کیا جائے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-22

تیسرا ہندو کنونشن - ہندو راشٹر کے قیام کے لئے اعلان جنگ کیا جائے

پاناجی(گوا)
یو این آئی
ہندو جن جاگرتی سمیتی کے قومی رہنما ڈاکٹر چارودت پنگلے نے ہندو عوام اور تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ ہندو ملک کے قیام کے لئے دوسری جدو جہد آزادی کابگل بجادیں ۔ انہوں نے کل پونڈا میں تیسرے کل ہند ہندو کنونشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھا کہ مرکز میں اقتدار کی حالیہ تبدیلی ہندو ملک کے قیام کے لئے سازگار ہوگی ۔، ایک دھوکہ ہے کیونکہ بی جے پی جو آر ایس ایس کی اولاد ہے۔ اپنے آپ کو چھترپتی شیواجی مہاراج اور سواتنتریا ویر ساور کرکے نظریات سے دور رکھتی ہے ۔ وہ کبھی بھی ہندو ملک کے قیام کی پہل نہیں کرے گی ۔ ڈاکٹر پنگلے نے کہا کہ ہندوؤں کی آزادی کی جدو جہد جو سال711میں شرو ہوئی تھی ، ابھی تک ختم نہیں ہوئی ہے ۔ اب وقت آچکا ہے کہ ہندو دوبارہ جدو جہد آزادی شروع کریں تاکہ اپنی عزت نفس اور قابل فخر مقامات کا تحفظ کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندو ملک بیالٹ کے ذریعہ قائم نہیں ہوگا ۔ اس کے لئے جنگ کی ضرورت ہے اسی لئے ہندو عوام اور تنظیموں کو دوسری جدو جہد آزادی کا اعلان کرنا ہوگا ۔ اس موقع پر بنگال و جھارکھنڈ کے بھارت سیوا شرم سنگھ کے سربراہ سوامی پردیپتا نند مہاراج ، سانگلی(مہاراشٹر) کے ایشور بھوارام داسی، کھنڈوا(مدھیہ پردیش) کے 105ویں پریتن ساگر جی مہاراج ،جھارکھنڈ کی ترون ہندو کے نیل مادھواس اور ایک قومی ہندی نیوز چینل کے ڈائرکٹر سریش چاونکے بھی موجود تھے ۔ اس اجلاس میں بیس ریاستوں کی زائد از135ہندو تنظیموں کے375نمائندوں کے علاوہ نیپال بنگلہ دیش ، سری لنکا اور دیگر پڑوسی ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ اس کنونشن کا26جون کو اختتام ہوگا جو روایتی طور پر شنکھ بجاتے ہوئے اور ویدوں کی گونج میں شروع ہوا۔

Don't wait for govt to establish Hindu nation, Third all-India Hindu Convention by Hindu Janajagruti Samiti

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں