شمالی اور جنوبی آسنسول کو جوڑنے کے لئے فلائی اوور کی تعمیر کی کوشش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-28

شمالی اور جنوبی آسنسول کو جوڑنے کے لئے فلائی اوور کی تعمیر کی کوشش

آسنسول
ایس این بی
شمالی آسنسول اور جنوبی آسنسول کے درمیان ریلوے لائن کے حائل ہونے سے دونوں علاقوں کے بیچ آمدورفت کا بڑا مسئلہ ہے۔ نیز شمالی آسنسول کے وارڈ24سے لے کر 29کے علاقے صرف آمد و رفت کے معقول وسائل نہ ہونے سے پسماندہ ہیں۔ بایاں محاظ کی34سالہ حکومت نے اس سلسلے میں سنجیدگی سے کبھی غور نہیں کیا۔ ترنمول کی سرکاری ریاست میں نئے ہیں اس قدر تیزی سے اس جانب پیش قدمی کی گئی کہ محسوس ہوا کہ ایک سال میں ہی فلائی اوور بن جائے گا لیکن ترنمول اور مرکزی حکومت کی ناکامی ہوگئی اور ممتا بنرجی کی دلچسپی بھی کم ہوگئی ۔ اب مرکز میں بی جے پی قطعی اکثریت کے ساتھ ہے اور اس لحاظ سے آسنسول کی خوش قسمتی کہی جاسکتی ہے کہ آسنسول سے رکن پارلیمنٹ کا تعلق بی مرکزی اقتدار پر براجمان سیاسی جماعت سے ہے اور آسنسول کے عوام نے بڑی امیدوں کے ساتھ ان کو منتخب کیا ہے ۔ اس لئے عوام کی امیدیں بھی ان سے وابستہ ہیں ۔ بابل سپریو نومنتخب رکن پارلیمنٹ نے آسنسول میں بی جے پی کے12بلاک صدور کے ہمراہ میٹنگ کی اور ان لوگوں سے اپنے علاقوں میں در پیش پانی کی قلت ہے اس کی تفصیلا ت فراہم کرانے کی گزارش کی اور کس کس علاقہ میں لوگوں کے گھروں میں بیت الخلاء نہیں ہے اس کی فہرست مرتب کرنے کی گزارش کی اور بی جے پی صدور سے گزارش کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی روابط کوبڑھانے اور عام کے دک درد کو سمجھنے اور ان کی معاونت کرنے کی گزارش کی ۔ انہوں نے کہا کہ دوران انتخابی مہم انہیں یہ محسوس ہوا کہ شمالی آسنسول کے لوگوں کو آمد و رفت کے مسائل کا سامنا ہے اور اگر شمالی آسنسول کے کسی علاقہ میں آتشزدگی ہوئی تو زبردست دشواریوں کا سامنا ہوتا ہوگا۔ فائر بریگیڈ کے داخل ہونے کا قریب ترین راستہ نہیں ہے ۔ اس کے پیش نظر بابل سپریو نے کہا کہ دھدکا کی جانب سے ایک فلائی اوور اور ریلوے سے رجوع کرتے ہوئے ریلوے لائن کے اوپر سے ایک بریج دھدکا کی جانب سے نکالنے کی مرکزی حکومت کو تجویز دی جائے گی ۔ بابل سپریو جو کہ غیر سیاسی شخصیت ہیں ان کو عوامی مسائل سنتے ہوئے پاکر بی جے پی رضا کاروں میں کافی جوش و خروش ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں