ممبئی کی سی ایس ٹی بلڈنگ میں آتشزدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-28

ممبئی کی سی ایس ٹی بلڈنگ میں آتشزدگی

ممبئی
آئی اے این ایس
ممبئی کے چھتر پتی شیواجی ٹرمنس( سی ایس ٹی) سے متصلہ سنٹرل ریلوے ایڈ منسٹریٹیو بلڈنگ کی پانچویں منزل میں آج شام آج بھڑک اٹھی ۔ کم از کم35ارکان ریلوے عملہ کو بچالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا ۔ آگ شام تقریباً5:30بجے لگی جب کہ ان اوقات میں ٹرین مسافرین کی بھڑ بھاڑ رہتی ہے ۔ بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر کنٹرول کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ سی ایس ٹی سے متصلہ اڈمنسٹریٹیو بلڈنگ ایک عالمی تہذیبی ورثہ کی عمارت سمجھی جاتی ہے جس میں سنٹرل ریلوے کے کئی اہم محکمہ بشمول کمرشیل وکنسٹرکشن واقع ہیں ۔کم از کم8فائر انجنوں کی مدد سے آتش فرو عملہ آگ بجھانے کی جدو جہد میں مصروف تھا ۔ آتشزدگی کے سبب ہاربر لائن پلیٹ فارم نمبر1پر مضافاتی ٹرین سرویسس میں خلل پڑا ۔ پی ٹی آئی کے بموجب جے جے فلائی اوور پر سوار یوں کی آمد و رفت کو رعارضی طور پر بند کردیا گیا ۔ مضافاتی لائن پر چند ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر رہی ۔ عمارت میں کام کرنے والے عہدیداروں کا تخلیہ کرانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ مقام حادثہ پر ایمبولنس گاڑیاں بھی فوجی پہنچ گئیں۔

Fire breaks out in administrative building near CST station

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں