بہار میں دماغی بخار - 6 بچے فوت - حکومت کا ریڈ الرٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-06

بہار میں دماغی بخار - 6 بچے فوت - حکومت کا ریڈ الرٹ

بہار کے مظفر پور ضلع میں دماغی بخار سے اب تک6بچے فوت ہوگئے ہیں جب کہ12بچوں خی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔، سیول سرجن گیان بھوشن نے آج یہاں بتایا کہ دماغی بخار سے پچھلے پندرہ دنوں میں شری کرشن میڈیکل کالج اسپتال میں 4بچے وکجریوال نرسنگ ہوم میں دو بچوں کی موت ہوگئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جان لیوا بیماری ضلع کے مسہری ، کانٹی، سکراوگائے گھاٹ حلقوں میں سب سے زیادہ ہے ۔ ڈاکٹر بھوشن نے بتایا کہ پچھلے برس اس بیماری سے230بچوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس مہلک بیماری کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے پوری ریاست میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے ۔، اسی درمیان شری کرشن میڈیکل کالج اور اسپتال کے چائلڈ سیکشن کے سربراہ ڈاکٹر بربج موہن نے بتایا کہ دماغی بخار کا قہر ہر سال لیچی پھل کے موسم میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ برین ٹیشو کی جانچ کے بعد ہی اس بیماری کی جڑ تک جایا جاسکتا ہے ۔اس جانچ میں کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں ۔ حکومت بہار کے احکامات کے بعد ہی دماغی بخار سے فوت شدہ بچوں کے دماغ کی جانچ کی جاسکتی ہے ۔ ڈاکٹر برج موہن نے بتایا کہ اس مہلک بیماری کی جانچ کرنے کے لئے امریکہ اور ملک کے کئی ریاستوں کے ماہرین خون کے نمونے لے جاچکے ہیں ۔ لیکن ابھی تک یہ پردہ راز میں ہی ہے ۔، انہوں نے بتایا کہ پچھلے پندرہ برسوں کے دوران اس مہلک بیماری سے تقریباً930بچوں کی موت ہوچکی ہے ۔ اسی درمیان مظفر پور کے ڈی ایم انوپم کمار نے بتایا کہ لیچی پھل کے موسم میں ہر سال ہونے والی یہ بیماری اس سال بھی پھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کو دیکھتے ہوئے سیول سرجن گیان بھوشن کو ضروری اقدامات اٹھانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اور پورے ضلع میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔

brain fever in Bihar 6 children died

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں