تلنگانہ پہلا اجلاس - کسانوں کے قرض کی غیر مشروط معافی کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-08

تلنگانہ پہلا اجلاس - کسانوں کے قرض کی غیر مشروط معافی کا مطالبہ

ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے کسانوں کے قرضوں کی مشروط معافی کے فیصلہ کے سبب تلنگانہ اسمبلی کا اولین اجلاس جو9جون سے شروع ہونے والا ہے، طوفانی ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں ۔ تمام سیاسی پارٹیاں بشمول کانگریس، ٹی ڈی پی ، بی جے پی اور سی پی آئی اسمبلی میں بحث کے دوران اس مسئلہ کو اٹھانے کا منصوبہ بنارہی ہیں ۔ کے سی آر نے اعلان کیا ہے کہ کسانوں کے ایک لاکھ روپے کے قرض معاف کئے جائیں گے، مکمل قرض نہیں اور یہ سہولت کسانوں کو صرف سال2013-14کی فصلوں کے لئے دستیاب رہے گی ۔ تمام سیاسی پارٹیوں نے اس مشروط معافی کو منظور کرلیا اور سیاسی حلقوں میں احتجاج کا رجحان عام ہوگیا ہے ۔ کسانوں کے قرضوں کی مشروط معافی کو کاشتکاروں کے لئے مایوس کن بتاتے ہوئے کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ تلنگانہ کے کسانوں کے سارے قرض معاف کئے جائیں ۔ سی ایل پی قائد کے جانا ریڈی ے کہا کہ ٹی آر ایس کو انتخابی وعدوں سے مکرنا نہیں چاہئے ۔ کانگریس کے دیگر سینئر قائدین بشمول سابق وزیر ڈی کے ارونا، ایم کودنڈا ریڈی اور راجیہ سبھا ممبروی ہنمنت راؤ نے کے سی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قرض کے بوجھ تلے دبے کسانوں کو مایوس نہ کریں ۔ ٹی ڈی پی قائدین ای دیا کر رواؤ اور ایل رمنا نے مطالبہ کیا کہ ٹی آر ایس اپنے وعدں کی مکمل تکمیل کرے ۔ کے جانا ریڈی نے کہا کہ کسانوں کے قرضوں کی معافی کے معاملہ میں ٹی آر ایس کی وعدہ خلافی کاشتکاروں کے لئے سنگین مسئلہ ہے ۔ انتخابی مہم کے دوران کسانوں سے کئے گئے وعدوں سے ٹی آر ایس کا انحراف انہیں دھوکہ دینے اور مایوس کرنے کے مماثل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منستر کے چندر شیکھر راؤ کو اپنے اس فیصلہ پر نظر ثانی کرنی ہوگی ۔ کانگریس کے لیجسلیٹو کونسل قائد ڈی سرینو اس نے کہا کہ اگر ٹی آر ایس کی جانب سے انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں سے انحراف کیا گیا تو وہ حکومت کا تعاون نہیں کرسکتے ۔ انتخابات میں کسانوں نے ٹی آر ایس کو اس تیقن کے تحت کامیاب بنایا کہ نئی حکومت ان کے قرضے معاف کردے گی ۔ اب حکومت اپنے وعدوں سے مکر رہی ہے ۔ ای دیا کر راؤ اور ایل رمنا نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے قرضے بغیر کسی شرط کے معاف کئے جائیں ۔ دیا کر راؤ نے کہا کہ عادل آباد میں ایک کسان کے سی آر کے چیف منسٹر بنتے ہی اس خوف کے تحت خود کشی کرلی کہ اب کاشتکاروں کے قرض معاف نہیں کئے جائیں گے۔ بی جے پی قائد جی کشن ریڈی نے ٹی آر ایس کو مشورہ دیا کہ اقتدا ر حاصل کرکے وہ کسانوں سے کئے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس نے کسی خاص سال کی فصلوں کی نشاندہی کئے بغیر قرضوں کی معافی کا وعدہ کیا تھا ۔ اس سے کسانوں کی امیدیں بڑھ گئیں۔ اب ان وعدوں سے مکر جانے سے ان کی امیدیں ٹوٹ جائیں گی ۔ اس دوران وزیر مال ای راجندر نے سیاسی پارٹیوں پر کسانوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کا الزام عائد کیا ۔

Telangana government gets rap on loan waiver promise

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں