کشمیر میں چھاپہ ماروں کے 2 حملے - 3 پولیس جوان زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-08

کشمیر میں چھاپہ ماروں کے 2 حملے - 3 پولیس جوان زخمی

جموں و کشمیر میں آج دو چھاپہ مار حملوں میں کم از کم چار افراد بشمول تین پولیس جوان زخمی ہوگئے ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ آج سہ پہر شوپیان ٹاؤن کے محلہ بونگام سے گزرتی ہوئی ایک پولیس گاڑی پر عسکریت پسندوں کے حملہ میں ایک شہری اور دو پولیس والے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا اور علاقہ کو گھیرے میں لینے کے بعدعسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لئے تلاش شروع کردی گئی۔ ایک اور واقعہ کل شام ضلع بڈگام میں پیش آیا جہاں چھاپہ ماروں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا۔ ایک پولیس کانسٹبل زخمی ہوگیا ۔ حملہ آور عناصر تین رائفلیں لے کر فرار ہوگئے ۔ موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ دو عسکریت پسند عناصر فقیر پورہ کے گاڈبیارک میں گھس آگئے۔ کانسٹبل شبیر احمد کو لوہے کے راڈ سے مارا اور ان پر گولی بھی چلائی ۔ بعد میں یہ عناصر تین سلف لوڈنگ رائفلیں لے کر فرار ہوگئے ۔ مذکورہ گارڈس کو فقیر پورہ میں ایک مقامی عبادت گاہ پر متعین کیا گیا تھا ۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمی کانسٹبل کی حالت نازک ہے ۔

Three policemen injured in two guerrilla attacks in Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں